?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
مطابق جمعرات کو چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس امیر نواز رانا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کی۔
عمران خان کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے توسط سے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ان کے مؤکل کو 19 جون تک اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔
جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو سنا اور بعد میں درخواست مسترد کر دی، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوسرے دن وارنٹ جاری کیے جب پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی حفاظتی ضمانت ختم ہونے کے بعد عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ
?️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی
نومبر
السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو
مئی
غزہ میں زخمیوں کی غیر انسانی حالت
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ کے شہری مراکز پر قابض حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ میں انسانی قتل عام انسانیت کے لئے چیلنج
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Griffiths نے X سوشل میڈیا پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر لکھا
نومبر
کیا پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان سب پارٹیوں کے مشورے سے کیا گیا؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے
جولائی