آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط کو پورا کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی جس کو پورا کیا جا رہا ہے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے-

خیال رہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا وقت 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کی مد میں تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ریٹنگ ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، چین کو جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے-

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالرز پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے-

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی، بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی گئی-

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کی جا سکتی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال اوسط مہنگائی 29 فیصد ہے، سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے، بجٹ میں پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے دیکھا گیا-

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا ہے، ایف بی آر کا نئے مالی سال کا ہدف غیر حقیقی نہیں ہے-

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور شرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے-

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر پر چئیرمین ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، نئے ٹیکس دہندگان سے ٹیکس اکھٹا کرکے ہدف پورا کریں گے-

وزیر خزانہ نے کہا کہ یوریا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈالرز کی اسمگلنگ بھی اب شروع ہوچکی، افغانستان میں حکومت تبدیلی سے ڈالرز میں کمی ہوئی جس سے پاکستان سے ڈالر اسمگل ہوا-

انہوں نے کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ ابھی تک رکی نہیں بلکہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے، 20 لاکھ ڈالرز کی اسمگلنگ اور 5 ارب روپے کی اسمگل شدہ چینی پکڑی ہے-

اسحٰق ڈار نے کہا کہ نان فائلر پر 0.6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے لگایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کا روس کے منجمد اثاثے یوکرین کو دینے کا مطالبہ

🗓️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک بار پھر اپنے ملک کی تعمیر

رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ

🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا

سینیٹ انتخابات میں صرف 3 روز باقی، جوڑ توڑ میں آئی تیزی

🗓️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے

غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے 100,000 سے زیادہ خیموں کی ضرورت

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے علاقوں میں واپسی

بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں داعش کی واپسی کا سبب

🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن مائیک والٹز نے فاکس نیوز کے ساتھ

عالمی ادارے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

🗓️ 2 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ

اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی: عثمان بزدار

🗓️ 1 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

🗓️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے