آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو طرفہ امداد کی تصدیق کا خیرمقدم کیا لیکن اسلام آباد کے ساتھ معاہدے پر مہر لگانے کے لیے مزید یقین دہانیاں مانگی ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے عملے اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران، مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور عملدرآمد کی کوششوں میں مدد کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور نویں بیرونی فنڈ سہولت کے جائزے کی کامیاب تکمیل کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔

اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فنڈ ابھی تک دوست ممالک کی یقین دہانیوں کا انتظار کر رہا ہے جو حکومت کے اس بیان کی مخالفت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی یقین دہانی سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، اس تصدیق سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول میں حائل ایک اہم رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض میں سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کے آخری قسط وصول کر لی ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام مکمل کر لے گا۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر کسی کی خیر سگالی اور پاکستانی حکام کی جانب سے پہلے سے طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ، ہم اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر سکتے ہیں’۔

دوسری جانب اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کی موسم بہار کی میٹنگوں کے حصے کے طور پر ایک ویڈیو لنک کے ذریعے ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لیکو کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔

اس حوالے سے جاری ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار نے موجودہ اقتصادی نقطہ نظر کا اشتراک کیا اور اے آئی آئی بی کے صدر کو پائیدار ترقی کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔

اعلان میں کہا گیا کہ اے آئی آئی بی کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بینک کے تعلقات کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے

امریکی ریاست کینٹکی میں خوفناک سیلاب

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے جنوب میں واقع ریاست کینٹکی میں آنے والے خوفناک

پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا

ایپل کی نئی پرائیویسی پالیسی، جانئے اس رپورٹ میں

?️ 27 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق

محمود عباس کا صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم: توہین عدالت کیس کل سماعت کیلئے مقرر

?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے

وزیر اعظم کی جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر

صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں  

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے