?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے اس بات کا امکان ہے کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دسمبر سے قبل دو مرتبہ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرے۔
کہ نرخوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا، کب کیا جائے اور اضافی سبسڈی ادائیگیوں کے اخراجات کے معاملات کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے جبکہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اندر کرلیا جائے گا۔
قرض دہندہ اداروں کی مشاورت سے پاور ڈویژن کی تیار کردہ دستاویز کے مطابق آئندہ 2 سہ ماہیوں کے دوران کے-الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام کمپنیوں کے لیے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔
کچھ عہدیداران کے مطابق پہلے ڈیڑھ روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اس کے بعد یکم اکتوبر سے بھی اتنے ہی اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
تاہم دیگر ذرائع کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے نرخوں میں اضافے کی رقم پہلی سہ ماہی میں زیادہ ہو اور دوسری سہ ماہی میں نسبتاً کم رہے۔
ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں ان 2 ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے 2 کھرب 20 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایک کھرب 30 ارب روپے کے اضافہ فنڈز زیادہ سبسڈی کی صورت میں وفاقی آمدن میں جائیں گےجو بجٹ 21-2020 کے مطابق ‘ایک کھرب 45 ارب روپے پر بک’ ہیں۔
ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ صارفین کے لیے دہرے خطرے کی ایک بہترین مثال ہےجنہیں بجلی کے مہنگے بلز بھی بھرنے پڑیں گے اور ساتھ ہی سرکاری فنڈز کسی اور جانب گامزن ہونے کی وجہ سے برداشت کرنا ہوگا۔
جب ای سی سی کا رواں ہفتے اجلاس ہوگا تو اس میں کم از کم 6 مختلف سمریز پیش کی جائیں گی جس میں ایک مالی سال 21-2020 کے لیے پاور سیکٹر کے لیے سبسڈی کا اجرا شامل ہے جس پر گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ
اکتوبر
یوکرینی باشندے ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ چھوڑ رہے ہیں : لی مونڈے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار "لوموند” نے رپورٹ کیا ہے کہ کچھ یوکرینی شہری
جولائی
۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش
?️ 20 ستمبر 2025۷۰ فیصد اسرائیلی شہری اقتصادی بدحالی پر ناخوش ایک تازہ سروے میں
ستمبر
کوئی بھی حزب اللہ کو ختم یا نظر انداز نہیں کر سکتا: عراقچی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ
جون
پاکستانی اہلکار: بند سرحدوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کی "قومی وطن” پارٹی کے مرکزی چیئرمین نے افغانستان
دسمبر
وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو لاجواب کر دیا
?️ 20 جون 2021کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے
جون
آرمی چیف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
?️ 4 ستمبر 2021مظفر آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
ستمبر
پاکستان علماء کونسل کا افغان عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج
?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل نے افغان عبوری حکومت کے ذمہ
فروری