?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرتے ہوئے نئی شرائط بھی پیش کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مطالبات میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، صوبوں کو رواں مالی سال کیلئے 401 ارب روپے کا پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، صوبائی حکومتیں اخراجات کو کم کریں، گذشتہ دس سال سے اجناس کی خریداری کے واجبات ادا کریں، ایف بی آر شناخت شدہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کرے، ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم تیار کرے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بجلی بلوں کے ذریعے انکم ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات کرے، ٹیکس نیٹ سے باہر دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی، معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے 145 ادارے اپنی معلومات ایف بی آر کو دیں گے، حکومتی ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول رواں سال نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا، رواں سال کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس سپلائی بند کر دی جائے، کیپٹو پاور پلانٹس کے باعث بجلی کی کیپیسٹی ادائیگی میں اضافہ ہوا، فرٹیلائزر پلانٹس کی گیس کی قیمت دیگر صنعتوں کے برابر کی جائے گی، ساورن ویلتھ فنڈ کی کمپنیوں کو حکومتی کمپنیوں کے قانون کے تحت ہی چلایا جائے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو ایمرجنسی ٹیکس وصولی پلان بھی پیش کر دیا ہے، جس کے تحت رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں نئے اقدامات تیار کیے گئے ہیں، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے ماہانہ 8 ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی، ٹیکسٹائل اور لیدر پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جائے گا، اس سے ایک ارب روپے ماہانہ اضافی آمدن ہو گی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشینری کی درآمد پر ایک فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے سے 2 ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی، انڈسٹری کے خام مال کی درآمد پر اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس بڑھانے سے 2 ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی، خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے ایک ارب 50 کروڑ روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی، ٹھیکوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد بڑھانے سے ایک ارب 50 کروڑ روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی، کمرشل خام مال درآمدات پر ایک فیصد اضافی ٹیکس سے ایک ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی، ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے سے ایک ارب روپے ماہانہ کی اضافی آمدن ہو گی۔


مشہور خبریں۔
قوم اور سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:شہباز شریف
?️ 12 اکتوبر 2025قوم اور سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاؔ:شہباز شریف پاکستان
اکتوبر
خطے میں امریکہ کے مبینہ مقاصد کے بارے میں مسلم اقوام کے شکوک و شبہات
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ پول کے نتائج جو کہ عراق پر امریکی حملے کے
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر
فروری
پی ٹی آئی فنڈ ریزنگ کیس، ایف آئی اے کو قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم
?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے
اکتوبر
کیا چین نیا عالمی نظم تشکیل دے سکتا ہے؟
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:چین اور امریکہ کے مقابلہ کے کچھ پہلو فطری طور پر
جون
یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے
اگست
ڈالر کی پاکستان منتقلی کیلئے چینلز کی عدم موجودگی سے روپے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ
?️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے متنبہ کیا
جنوری
کورونا ویکسین پر ہونے والی تنقید کا فواد چوہدری نے دیا جواب
?️ 23 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کے
مارچ