🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 417.65 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 98 پوائنٹس پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میٹس گلوبل نے بتایا کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے پہلے سہ ماہی جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہے۔
ٹریس مارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (15 نومبر) آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پہلے جائزے میں عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے 70 کروڑ ڈالر جاری کردیے جائیں گے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا گیا جو ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری پر پاکستان کی 70 کروڑ ڈالر تک رسائی ہوگی۔
خیال رہے کہ 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132.22 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار ، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
جبکہ 3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر (6 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر تھا، جس کا آغاز 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ آخری کاروباری روز جمعہ (10 نومبر) کو مارکیٹ کا اختتام ایک ہزار 130 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 55 ہزار 391 پوائنٹس پر ہوا تھا، اس طرح مجموعی طور پر انڈیکس 2268 پوائنٹس یا 4.27 فیصد بڑھا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن
ستمبر
قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج
🗓️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے
دسمبر
اسرائیل اب عسکری طور پر جیتنے کے قابل نہیں رہا،وجہ؟
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے سابق صدر ایمل لحود نے اس بات پر زور
اگست
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادسے متعلق وزیراعلی سندھ کا اہم بیان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کے
فروری
ہم امریکہ کی طرح دنیا میں جنگ نہیں بھڑکاتے:چین
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو
مارچ
پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا
اپریل
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد
نومبر