?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ قوم کو معلوم ہے کہ گزشتہ شب واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض پروگرام کی منظوری دے دی، یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ ابتدائی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی اور ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی باقی رقم 2 جائزوں کے بعد ملے گی جو کہ نومبر اور فروری میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے۔
اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور جمعہ کو ’کلوزنگ‘ کے وقت مزید بہتری نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں خالصتاً 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، توقع ہے کہ کل 14 جولائی کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 سے 14 ارب ڈالر کے درمیان کلوز ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 8 ماہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ اس حوالے سے جاری تمام عمل میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے کیا کہ نویں جائزے کے بجائے ایک چھوٹا اسٹینڈ بائی معاہدہ کرلیں، اگر نواں جائزہ ہوتا تو پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر نہیں ملنا تھا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ جون کے آخر میں آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ طے ہوا جسے 9 ماہ تک محدود کیا گیا ہے تاکہ جو بھی نئی حکومت آئے وہ اپنے فیصلے کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے کہ مل کر مثبت سمت میں آگے بڑھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی معاشی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے 8 ماہ کے کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی بھرپور معاونت بھی حاصل رہی اور الحمداللہ آئی ایم ایف کی 3 اقساط میں سے پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے۔
خیال رہے کہ جون میں جاری کیے گئے پہلے شیڈول میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، جس سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ آئی ایم ایف 30 جون کو ختم ہونے والے سابقہ پروگرام کے تحت فنڈز جاری نہیں کرے گا۔
تاہم 29 جون کو آئی ایم ایف اور پاکستان نے ملک کا معاشی بحران کم کرنے کے لیے عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا۔
اس معاہدے کا پاکستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا جس کی ڈولتی معیشت ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہی تھی۔
تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد ہونے والا یہ معاہدہ جولائی کے وسط میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط تھا، جس سے ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے مشکلات کا شکار پاکستان کو کچھ مہلت ملے گی۔
9 ماہ پر محیط 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ پاکستان کے لیے توقع سے زیادہ ہے، کیونکہ ملک 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے بقیہ ڈھائی ارب ڈالر کے اجرا کا انتظار کر رہا تھا، جس کی میعاد گزشتہ ماہ ختم ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ
نومبر
IRGC کے خلاف یورپ کی کارروائی داعش کے حامیوں پر احسان ہے:پاکستانی پروفیسر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کے پروفیسر نےمغربی
جنوری
سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا ہے: وزیر اعلی سندھ
?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
اگست
آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کے لیے حکومت کی امریکا سے مددکی درخواست
?️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا
جون
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد جاری، ہندو دہشت گردوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان پر ہی مقدمہ درج کردیا گیا
?️ 24 مئی 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن تشدد کا
مئی
اگلے چند روز انتہائی اہم ہیں
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے
اپریل
پاکستانی سیاستدان طالبان کے غیر ملکی مخالفین کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں پاکستان کے سابق نمائندے نے اعلان کیا کہ
اگست
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری