?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اظہار مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز سے سوال کیا ہے کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 14 میں ’انسانی وقار کو تحفظ‘ دیا گیا ہے تو کیا آئین کی یہ شق صرف ریاست کے طاقتور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو فوجی افسران کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا اور ان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اپنی گرفتاری کے خلاف آج انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
آج ایک بار پھر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نےکہا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 14 میں ’انسانی وقار کو تحفظ‘ دیا گیا ہے تو میرا سپریم کورٹ کے معزز ججوں سے سوال ہے کہ کیا آئین کی یہ شق صرف ریاست کے طاقتور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے، اس میں باقی لوگوں کی انسانی عزت کا کوئی تحفظ نہیں ہے؟
عمران خاں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا، ان کی اہلیہ کو ایک غیر قانونی ویڈیو بھیج کر ان کی تذلیل کی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی گزشتہ کئی ہفتوں سے سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست کر رہے تھے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس پر جب انہوں نے قابل فہم غصے اور مایوسی میں ردعمل دیا تو انہیں پھر جیل میں ڈال دیا گیا اور ان کے خلاف پورے پاکستان میں 15 ایف آئی آرز کاٹ دی گئیں۔
انہوں کہا کہ میں ایک بار پھر اپنے معزز جج صاحبان سے پوچھتا ہوں کہ اس سب معاملے میں انصاف کہاں ہے؟ کیا آئین کا آرٹیکل 14 صرف اعلیٰ اور طاقتور ریاستی عہدیداروں کے لیے اپنی مرضی اور پسند کے مطابق لاگو کیا جائے گا؟


مشہور خبریں۔
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے
ستمبر
پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی سے متعلق خبریں نشر کرنے پر عائد پابندی ختم
?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہاہے،حریت رہنما
?️ 11 جنوری 2024مظفرآباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے
جنوری
تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً
جون
نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ
جون
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر
فروری
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول کو اپنی جان کہہ دیا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر
جولائی