🗓️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کہ آئینی ترمیم کسی ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا۔
گورنر ہاؤس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی محنت سے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگ آئینی ترمیم پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے، آج اگر اتحادی حکومت چل رہی ہے، اس میں اہم کردار آصف علی زرداری کا ہے، پی ٹی آئی ججز تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوئی جب کہ اس معاملے میں کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسی نے غلط کیا تو اس کی سزا اس کو کاٹنی پڑے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا ترمیم سے محترمہ اور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کو مکمل کیا گیا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ہر درست عمل کو سوشل میڈیا پر غلط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ججز من پسند فیصلے نہیں کرسکتا، ایگیویکٹو کے معاملات میں عدلیہ کا دخل نہیں ہونا چاہیے، انیسویں ترمیم میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار خراب کر دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا
🗓️ 12 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
اگست
جنین کیمپ میں مسلح تصادم/ ہیبرون میں 15 فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامت کاروں کا آج صبح جنین کیمپ میں صیہونی غاصب
فروری
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 7.17 روپے مزید مہنگا ہو کر 262 روپے پر پہنچ گیا
🗓️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر
جنوری
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
آل خلیفہ اور عرب سمجھوتہ کرنے والوں پر تنقید ایک بار پھر عروج پر
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین کا حالیہ اجلاس میں ملک کے نمائندوں
فروری
شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے
جنوری
این سی او سی کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو قائل کرنے کا فیصلہ
🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اکتوبر
جنگ بندی کے مذاکرات میں 90 فیصد معاملات پر اتفاق
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملک کے دیگر حکام کے
ستمبر