?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے، جس کے نتیجے میں سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی وقت تبدیلی کے بعد اب شام 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس 3 بجے کی بجائے اب 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس آج (ہفتہ) صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آج علی الصبح بتایا گیا تھا کہ سینیٹ اجلاس آج صبح 11 کے بجائے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا، تاہم ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا، جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اجلاس اب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
بعد ازاں، آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب سینیٹ کا اجلاس تیسری بار تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اب یہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔
ادھر، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہو رہی ہیں، تیرہویں ترمیم کے بعد روایت رہی کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہو۔
دوسری طرف، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں اتفاق کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر، کچھ دیر قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہاکہ بزور طاقت خفیہ طریقے سے لائی جانے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، آئینی ترامیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہیں، حکومت کی تمام تر توجہ آئینی ترمیم پر لگی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکرز، ایم این ایز اور سینیٹرز کو لاپتا کیا گیا ہے، ایک ترمیم کے لیے پتا نہیں کون کون سے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا عطاالرحمٰن کی جانب سے اراکین پر آئینی ترمیم کے حوالے سے دباؤ سے متعلق تقریر پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔
بعد ازاں، اجلاس آج (ہفتہ) صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اتفاق رائے تقریباً ہوچکا ہے، اپنی سیاسی قوت سے آئینی ترمیم کرکے دکھائیں گے، کوشش ہے جلد از جلد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم منظور کرا لیں۔
آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے
مارچ
جنین کے ارد گرد صیہونی فوجی تباہی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:جنین کے قریب طمون قصبے کے بکاعوت علاقہ میں اسرائیلی فوج
جنوری
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد
جولائی
سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان
?️ 26 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
فروری
حزب اللہ کی انٹیلی جنس طاقت صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ "عرب
اپریل
کیا اسرائیل جوہری ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے نے
نومبر
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کا مودی اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن
مئی
اولمپک کھلاڑیوں کا صیہونی کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کھیلنے سے انکار
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اولمپک کھلاڑیوں کا صیہونی کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کھیلنے سے انکار
جولائی