?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے لگادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال سود کی ادائیگی کے بعد وفاق کے پاس ترقیاتی منصوبوں، دفاع، تنخواہوں، پینشن، سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر تمام اخراجات کے لیےصرف 2 ہزار 225 ارب روپے بچنے کا تخمینہ ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کو اخراجات پورا کرنے کے لیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 5 اعشاریہ 5 فیصد لگایا گیا ہے، تاہم صوبائی سرپلس کے لیے ایک ہزار 360 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔
صوبائی سرپلس شامل کرکے مجموعی بجٹ خسارے کا تخمینہ کم ہوکر 5 ہزار 862 ارب روپے یا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 اعشاریہ 4 فیصد رہ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے ہے، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس آمدنی 15 ہزار 270 ارب اور 3 ہزار 841 ارب روپےکی نان ٹیکس آمدنی کا تخمینہ ہے۔
تاہم این ایف سی ایوارڈ کےتحت صوبوں کو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں سے 8 ہزار 780 ارب روپےکی منتقلی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس خالص آمدنی 10 ہزار 331 ارب روپے رہ جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال میں خالص آمدنی میں سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد یعنی وفاق کے پاس باقی تمام اخراجات کے لیے محض 2 ہزار 225 ارب روپے ہی بچ سکیں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 553 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
اخراجات میں سب زیادہ سود کی ادائیگی کے اخراجات ہوں گے، باقی اخراجات میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی بجٹ، سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر خرچے شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے
مارچ
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
جنوری
انتخابات کو آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور
جون
ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار
اپریل
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
سعودی حکام کی شہداء کی قبروں کو مسمارکرنے کی کوشش
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نےاس ملک کے مشرق میں شہداء کے خاندانوں سے
اکتوبر
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف ان ہی کی چلے گی، سہیل آفریدی
?️ 13 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا
اکتوبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل