?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ بڑے یعنی زیادہ فالوورز رکھنے والے 10 چینلز میں تین بھارتی جب کہ زیادہ تر امریکی چینل شامل ہیں۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سبسکرائبرز کے حوالے سے سب سے بڑا چینل بھارت کا ہے جو کہ میوزک لیبل کمپنی ٹی سیریز کا ہے۔جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔
بدقسمتی سے 10 سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینلز میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔
دسویں نمبر پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے، جس کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 90 لاکھ ہے۔
نویں نمبر پر بھارتی میوزک لیبل زی میوزک، آٹھویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بھائیوں ولاد اینڈ نکی کا چینل ہے۔
ساتویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بچی ناستیا کا چینل لائیک ناستیا، چھٹے نمبر پر سویڈش یوٹیوب پیوڈی پائی کا چینل ہے۔
پانچویں نمبر پر یوکرینین نژاد امریکی بچوں کا کڈز ڈیانا شو، چوتھے نمبر پر بھارتی ٹیلی وژن سونی انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے۔
تیسرے نمبر پر بچوں کے لیے مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کوکومیلین اور دوسرے نمبر پر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 23 کروڑ 20 لاکھ ہے۔
سبسکرائبرز کے حوالے سے پہلے نمبر پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے
مارچ
برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کینسر میں مبتلا
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے ولی عہد کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایک
مارچ
کراچی: حافظ نعیم کی سندھ حکومت کے ای چالان نظام پر تنقید، انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کا مطالبہ
?️ 2 نومبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے
نومبر
بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر
جنوری
باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے
اپریل
فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا:نلسن ماندیلا کا پوتہ
?️ 8 ستمبر 2025فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا نلسن
ستمبر
غزہ میں صیہونی زمینی فوج پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ پورے غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی
دسمبر
امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ایران کے بارے میں مشورہ
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیک سلیوان منگل کو واشنگٹن
اکتوبر