یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ذہنی صحت کی ویڈیوز تک رسائی آسان بنا دی

?️

سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا سیکشن متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے سے وہ ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اور خاص سیکشن متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وہ ڈپریشن، انزائیٹی (بے چینی)، اے ڈی ایچ ڈی (Attention Deficit Hyperactivity Disorder)، کھانے کی بیماریوں اور دیگر ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

یوٹیوب کے اس نئے فیچر کے تحت، جب کوئی نوجوان پلیٹ فارم پر مثال کے طور پر ’ڈپریشن‘ یا ’انزائیٹی‘ لکھ کر تلاش کرے گا تو سرچ نتائج کی ابتدا میں ایک علیحدہ قطار میں ایسی ویڈیوز سامنے آئیں گی جو معتبر ذرائع سے ہوں گی اور عمر کے لحاظ سے موزوں بھی ہوں گی۔

یوٹیوب نے اس منصوبے کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ فراہم کی جانے والی معلومات درست، ہمدردانہ اور مددگار ہوں۔

اس سے قبل بھی یوٹیوب نوجوان صارفین کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کر چکا ہے، جن میں مشورہ شدہ ویڈیوز پر حفاظتی پابندیاں لگانا، عمر کا درست اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک ہو کر نگرانی کی سہولت دینا شامل ہیں۔

یہ اقدام اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے نوجوان پہلے ہی یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرتے ہیں، ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 نوجوان یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو، فرانس اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس

کشمیریوں نے کبھی جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس

?️ 10 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     اگرچہ کنسیٹ کی تحلیل اور چار سالوں میں پانچویں

راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا

?️ 12 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ

سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے

یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف

اسحٰق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

اسرائیلی کنیسٹ ممبر: نیتن یاہو نے غزہ جنگ کو بغیر کسی خاص مقصد کے جاری رکھا

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں مزاحمتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے