?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو ظاہرکرنے والا سرخ دائرہ متعارف کرادیا، یوٹیوب نے خاموشی سے ٹک ٹاک کا ایک انداز اپنالیا ہے، اب یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں ٹک ٹاک اسٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔
ٹک ٹاک بھی پروفائل تصویر پرجلتا بجھتا دائرہ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح فیڈ اسکرولنگ میں ہم جان جاتے ہیں کہ کس چینل سے لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سب سے پہلے اسٹوری کا فیچر پیش کیا تھا جسے دھڑا دھڑ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نقل کیا ہے۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک فیچر کو یوٹیوب نے اپنالیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاکر اب بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اسی مناسبت سے یوٹیوب نے شارٹس نامی فیچر پیش کیا اور اس میں کئی ترغیبات رکھیں تاکہ ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز کو رائج کیا جاسکے۔ یوں اب لائیورنگ بھی ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر یوٹیوب پلیٹ فارم پر شامل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے لیے یورپی کونسل کی حمایت
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے ہفتے کی شام دعویٰ
اکتوبر
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
وہ جگہ جہاں ایک روٹی سب سے بڑی آرزو بن چکی ہے
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:محاصرے اور جنگ زدہ غزہ میں، روٹی ایک خواب بن
اپریل
دشمن میڈیا اور مزاحمتی محاذ کے خلاف نفسیاتی جنگ؛ طریقے اور نتائج
?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ نگار نجاح محمد علی نے دشمن میڈیا
اپریل
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
سعودی عرب کے خلاف جنگ میں یمنیوں کی زبردست فتوحات
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں
دسمبر
بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے اس ریاست میں تعلیمی اداروں
مارچ
برکس کیا کرنے والا ہے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اگست