ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

🗓️

سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون ”میٹ ایکس ٹی“ متعارف کرادیا.

گزشتہ چند ماہ سے خبریں تھیں کہ ہواوے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اب کمپنی نے ایپل کی جانب سے آئی فون 16 کو متعارف کرائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کراکر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں، فون دوسری زبانوں اور خصوصی طور پر انگریزی سے چینی زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔

فون میں اے آئی ویڈیو، فوٹو اینڈ وائس ایڈینگ کے فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں بہترین اور طاقتور ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے ترتیب وار 12 میگا پکسل کے ہیں جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ٹرپل فولڈ ایبل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 56 واٹ کا فاسٹ چارجر اور 50 واٹ کا وائر لیس چارجر دیا گیا ہے، اسے 16 جی بی ریم تاہم مختلف میموری ماڈیولز جن میں 128، 256 اور 512 جی بی ماڈیول شامل ہیں میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کی سب سے خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جسے کھولنے کے بعد فون انگریزی حرف زیڈ کی طرح لگتا ہے، اس فون میں آج تک کے روایتی فون کے مقابلے ایک اسکرین زیادہ ہے۔

فون کا ڈیزائن ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے عام روایتی فون کی طرح استعمال کرتے وقت اس کا اسکرین 7 انچ سے کم جب کہ مکمل کھولے جانے کے بعد اس کا اسکرین 10 انچ ہوجائے گا، ساتھ ہی فون کو ٹیبلیٹ کی طرح بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

فون کی قیمت 2800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 8 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جب کہ فون کے سب سے زیادہ میموری ماڈیول کی قیمت 3300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

فون کو چین سمیت دنیا بھر میں 20 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اسی دن دنیا بھر میں آئی فون 16 کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

قدس کی تلوار سے بھی سخت جواب کا منتظر رہے دشمن: فلسطینی استقامت

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   قدس کے پرانے حصے میں فلیگ مارچ نامی اشتعال انگیز

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیئے عملی قدم اٹھائیں: جموں کشمیر مسلم لیگ

🗓️ 12 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عالمی

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ

سرینگر: میرواعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

🗓️ 5 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے

🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور

زیلنسکی کا یوکرین کی ایک ہزار مربع کلومیٹرزمین واپس لینے کا دعویٰ

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:       یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے

قابض حکومت حماقت نہ کرے: فلسطینی استقامت

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے آج منگل کو سیف القدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے