?️
سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی نیا ویب براؤزر ’چیٹ جی پی ٹی اٹلس‘ متعارف کروا دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ براؤزر صارفین کو ویب پر براؤز کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مختلف کاموں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اٹلس صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ایک ذہین معاون ہے، جو صارفین کو ویب پر مزید فطری اور آسان تجربہ فراہم کرے گا، اس کا مقصد یہ ہے کہ انٹرنیٹ صرف دیکھنے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ سمجھنے اور بات چیت کا ذریعہ بھی بنے۔
صارفین اب روایتی سرچ بار یا لنکس پر کلک کرنے کے بجائے براہِ راست چیٹ جی پی ٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کسی ویب صفحے کا خلاصہ پیش کرے، مصنوعات کا موازنہ کرے، ایئر لائن کا ٹکٹ بُک کرے یا کسی مضمون کے اہم نکات بتائے۔
ویب صفحات پر ایک ’آسک چیٹ جی پی ٹی‘ (ask chatgpt) بٹن بھی موجود ہے، جس پر کلک کر کے صارف صفحے کے مواد پر گفتگو شروع کر سکتا ہے۔
ویب براؤزر کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ یہ صارف کی سابقہ بات چیت کو یاد رکھتا ہے تاکہ آئندہ زیادہ ذاتی نوعیت کی تجاویز دی جا سکیں اور صارف کو مکمل کنٹرول حاصل ہے کہ ڈیٹا محفوظ رہے یا حذف کیا جائے۔
یہ جدید براؤوز چیٹ جی پی ٹی کو خودکار طور پر خریداری، فلائٹس بک کرنے اور ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دینے جیسی کارروائیاں کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، جو کہ فی الحال صرف ’چیٹ جی پی ٹی پلس‘ اور ’پرو‘ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
ویب پیجز پر چیٹ جی پی ٹی کا سائیڈبار بھی دستیاب ہے، جو مواد کا خلاصہ پیش کرتا ہے اور معلومات کی وضاحت میں مدد دیتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا براؤزر گوگل کروم اور دیگر روایتی براؤزرز کے لیے ایک چیلنج ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ویب براؤزنگ کا تجربہ گوگل کے سرچ انجن سے مختلف ہوجائے گا۔
فی الحال یہ ویب براؤزر میک او ایس پر دستیاب ہے اور جلد ہی ونڈوز، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے
فروری
ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں
?️ 6 نومبر 2025ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں
نومبر
عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 28 اپریل 2021بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان
اپریل
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون
مقبوضہ فلسطین کے شہر یوکنیم الیت کے پاور گرڈ میں خلل
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شہر یوکنیم الیت کی میونسپلٹی نے ایک
دسمبر
اگر کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو تعلیمی ادارے بند کر دیں گے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح
جنوری
مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:پال لاورٹی نے اتوار کو برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا میں
فروری
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج
جولائی