?️
سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔
یہ فیچرز یکم مارچ سے صارفین کو دستیاب ہیں اور ان سے کروم استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین جب کروم پر کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو گوگل سرچ میں انہیں بتایا جائے گا کہ دیگر افراد اس حوالے سے مزید کیا سرچ کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ ڈیون پارٹ 2 سرچ کریں تو دائیں جانب نظر آئے گا کہ لوگ اس فلم کے بارے میں مزید کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گوگل نے بتایا کہ ایک اور فیچر تصویری سرچ کے حوالے سے کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت سرچ رزلٹس میں زیادہ تصویری سرچ سجیشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔
کروم میں متعارف کرائے جانے والا تیسرا فیچر صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔
اس فیچر کے تحت خراب انٹرنیٹ رفتار پر بھی یہ براؤزر موبائل ڈیوائسز پر درست طریقے سے کام کر سکے گا۔
امیج سرچنگ اور انٹرنیٹ سے متعلق فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل کروم استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ عراق سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے
اگست
وزیر اعظم نے الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ کو واحد آپشن قراردے دیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی روکنے
جون
ٹوئٹر سے کون سا فیچر ختم ہوا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی ایکس (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے
اگست
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے آگے
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے
ستمبر
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری
امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ ؛4 افراد ہلاک
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک
اگست
موجودہ سیاسی نظام میں مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 22 جنوری 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد
جنوری
بھارتی حکومت آنیوالی نسلوں کو پانی کیلئے جنگوں پر مجبور کررہی ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو
جون