?️
نیویارک( سچ خبریں)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرکے نئے پیڈ ٹولز میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ سروس صارفین کو مفت فراہم کی جائے گی۔ اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اگر آپ گوگل کی جی میل سروس کو ترجیح دیتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اسے مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کے مطابق جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔
یہ بنیادی طور پر گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی مگر گوگل کی جانب سے صرف دفتری ورکرز کو ہدف بنانے کی بجائے جی میل کے عام ورژن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔
اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔ یہ ٹولز گزشتہ سال سے گوگل ورک اسپیس کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو ماہانہ 12 سے 18 ڈالرز (1870 سے 2800 روپے تک) ادا کرتے ہیں مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان ٹولز کو تمام گوگل اکاؤنٹس کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔ اسپیسز فیچر کو پیڈ سروس میں رومز کا نام دیا گیا تھا۔
گوگل کے مطابق کنزیومر اور بزنس پراڈکٹس کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے بیس کو بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔گوگل کے مطابق 3 ارب سے زیادہ افراد اس کی پروڈکٹویٹی سروسز بشمول جی میل، ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ کے لیے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جسے کمپینن موڈ کا نام دیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے چھوٹی کمپپنیوں کے لیے ایک نئی سبسکرائپشن سروس کا اعلان بھی کیا گیا جس کا مقصد جی میل یا ڈرائیو کی مدد سے اپنے کاروبار کو منظم کرنے والے چھوٹے اداروں کو کمپنی کے چند پریمیئم فیچرز تک رسائی دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر
مئی
دوحہ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثوں کی ملاقات
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
جولائی
کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور
مارچ
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
کراچی کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے این اے 240
جون
بشار الاسد کے دورۂ مسقط کے پیغامات
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کے
مارچ
ایران جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا تجزیہ؛ عرب ممالک میں واشنگٹن پر بداعتمادی
?️ 30 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد
جون
سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار
?️ 28 اپریل 2022یمنی انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے سعودی
اپریل