🗓️
کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلہ میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق مشکوک ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارف کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہے، ایپس ڈویلپر کو صارف کی کنٹیکٹ لسٹ، میڈیا، میسجز تک بلا اجازت رسائی فراہم کرتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق اینڈرائڈ موبائلز پر تھرڈ پارٹی اور نامعلوم سورس والی ایپس انسٹال نہ کی جائیں، صارف ایپس انسٹال کرنے سے پہلے دیگر صارفین کے ریویوز کا جائزہ لے۔
مراسلے کے مطابق صارف اپنا ذاتی ڈیٹا ہرگز ایپ کو فراہم نہ کریں، ایپس کو اپنے ڈیٹا تک رسائی نہ دیں، مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری موبائل تبدیل کریں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایپس انسٹال کرنے سے قبل صارف پرائیویسی پالیسی کو ضرور پڑھیں، نامعلوم یا مشکوک سورس سے اپنا ای میل اکاؤنٹ ہرگز نہ کھولیں، آفیشل ڈیٹا سمارٹ فون میں ہر گز نہ رکھیں۔
مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنی لوکیشن کو بند رکھیں، حساس مقامات پر موبائل فون لے کر نہ جائیں، موبائل فونز میں اچھے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز انسٹال کریں۔
مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے
مئی
سعودی عرب ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے
مارچ
ہیبرون پر صیہونی حملہ؛ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں
جنوری
آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں
🗓️ 20 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار
اکتوبر
غزہ میں کتنی سرنگیں ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی
جنوری
غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، اشنا شاہ اور فاطمہ بھٹو سمیت دیگر شخصیات کا اظہار تشویش
🗓️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید
اکتوبر
ایران نے فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے:امریکی میگزین
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے ایران بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ بیان پر
مئی
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پکڑدھکڑ مزید تیز
🗓️ 21 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری