?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم پر پہلی بار ویڈیو کالز کا فیچر جلد پیش کردیا جائے گا۔
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم پر پہلی بار ویڈیو کالز کا فیچر جلد پیش کردیا جائے گا، یاد رہے کہ اس وقت ٹوئٹر پر وائس میسیجز کا فیچر موجود ہے، تاہم وہاں پر وائس یا ویڈیو کالز کا فیچر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟
ویڈیو کالز کا فیچر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز پر موجود ہے، جیسا کہ فیس بک کے میسینجر اور انسٹاگرام پر بھی صارفین ویڈیو اور وائس کال کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں گوگل اور مائکرو سافٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ویڈیو کالز کی سہولت موجود ہے لیکن اب پہلی بار ٹوئٹر پر بھی ایسا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔
رواں برس جون میں عہدہ سنبھالنے والی سی ای او لنڈا یاکارینو نے اپنے پہلی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد اب وہ مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹوئٹر کو کامیابی اور تکنیکی مہارت سے ’ایکس‘ میں تبدیل کیا جا چکا ہے اور اب اس میں مزید بہتریاں لائی جا رہی ہیں۔
لنڈا یاکارینو کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ٹوئٹر یعنی ایکس پر مزید کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، اب پلیٹ فارم کی کمائی بھی بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ ٹوئٹر پر جلد ویڈیو کال کا فیچر پیش کردیا جائے گا، چند دن قبل انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں اس کا عندیہ بھی دیا تھا۔
لنڈا یاکارینو کا کہنا تھا کہ صارفین کو ویڈیو کال کے لیے اپنا فون نمبر مہیا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ فیچر کے تحت اکاؤنٹ کے ذریعے ہی کال کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کے ساتھ اب کیا ہونے جا رہا ہے
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹوئٹر پر کب تک ویڈیو کالز کا فیچر پیش کیا جائے گا اور اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ پلیٹ فارم پر صرف ویڈیو کالز کا فیچر پیش کیا جائے گا یا اس کے ساتھ وائس کالز کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف ویڈیو کالز کا فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اس میں مزید بہتریاں لائی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
زیادہ تر امریکی یوکرین کو فوجی امداد کی مخالف
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: آدھے سے بھی کم امریکی کیف کے لیے واشنگٹن کی
اگست
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا، وزیراعظم
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو
اپریل
افغان میڈیا نے کابل-اسلام آباد صلح مذاکرات کے مستقبل کو غیر یقینی قرار دیا
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: افغانستان کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک طلوع نیوز نے کابل اور
نومبر
اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے
مئی
لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
نومبر
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل