ڈیپ سیک کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا

?️

سچ خبریں: (سچ خبریں) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے اے آئی چیٹ میں نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے ریاضی، سائنس اور دیگر تکنیکی اور سائنسی موضوعات پر زیادہ مہارت رکھنے والے اے آئی ماڈیول 03 منی کو متعارف کرادیا۔

مذکورہ ماڈیول چیٹ جی پی ٹی کی ایپ اور ویب براؤزر کو اپڈیٹ کرکے استعمال کیا جا سکے گا جب کہ اسے کمپنی کے ’ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس‘ (اے پی آئی) میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

مذکورہ ماڈیول کو کمپنی نے اپنے تیز ترین ماڈیول 01 جیسا قرار دیا ہے، تاہم مذکورہ ماڈیول سستا ترین سمجھا جاتا ہے۔

کمپنی نے پہلی بار اپنے تیز ترین اے آئی ماڈیول کو صارفین کے لیے مفت قرار دیا ہے، تاہم صارفین اس کے ابتدائی اور محدود فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی عام طور پر اچھے اور بہتر فیچرز کو سبسکرپشن کے تحت استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم چینی کمپنی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے متبادل ڈیپ سیک کو متعارف کرائے جانے کے بعد اب کمپنی نے اپنے تیز ترین ماڈیول کے متعدد فیچرز مفت میں متعارف کرائے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مارکیٹ میں آنے کے بعد اوپن اے آئی سمیت دیگر کمپنیاں بھی اے آئی چیٹ بوٹس کے زیادہ تر فیچرز تک صارفین کو مفت رسائی دیں گی۔

مشہور خبریں۔

ایران میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ، طاقت اور قومی اتحاد کا عظیم مظاہرہ: اسکائی نیوز

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں شہید رہبر

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مزید مؤثر حکمت عملی کی ضرورت

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)غیرمعمولی سیلاب کی بڑی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم

پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی

امریکی قومی انٹیلی جنس میں ملازمین کی برطرفیوں کی نئی لہر

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کے قائم مقام قومی انٹیلی جنس سربراہ نے ادارے میں

القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:گروہ تحریرالشام کو حالیہ دنوں میں شام میں جاری جنگ کے

حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی

کیا ٹرمپ کی صدارت امپریالزم کی واپسی ہے؟اکانومسٹ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:معروف جریدے اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین شمارے میں ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے