🗓️
سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی امریکا میں پابندی دوسری بار ملتوی کرتے ہوئے اس کی مدت میں 75 دن کا دوبارہ اضافہ کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک کو دی گئی اضافی 75 دن کی مہلت 5 اپریل کو مکمل ہو رہی تھی، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپلی کیشن کو مزید 75 دن کی مہلت دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل میڈیا‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ابھی تک ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملات مکمل نہیں ہو سکے، اس لیے اس پر پابندی کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک کو دی گئی دوسری 75 دن کی مہلت کے بعد اب ٹک ٹاک جون کے وسط تک امریکی سروسز کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو ہر حال میں فروخت کرے گا، دوسری صورت میں اسے امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت کو دوسری بار بھی بڑھائیں گے۔
امریکی حکومت نے قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیتے ہوئے ٹک ٹاک کی امریکی سروسز کو کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت کرنے سے متعلق قانون بنا رکھا ہے، اگر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز مقامی فرد یا کمپنی کو فروخت نہیں کیے جاتے تو اسے امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
مذکورہ قانون 20 جنوری 2025 کو نافذ العمل ہوچکا تھا لیکن نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو 75 دن تک منسوخ کردیا تھا جو 5 اپریل کو مکمل ہوئی لیکن امریکی صدر نے اسے دوبارہ مزید 75 دن کی مہلت دے دی
دوسری جانب ٹک ٹاک کو دی گئی مہلت سے دو دن قبل ایمازون اور اونلی فینز سمیت دیگر ویب سائٹس اور کمپنیوں نے بھی ٹک ٹاک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے دستاویزات وائٹ ہاؤس بھجوائے تھے۔
ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کوئی ایسا اشارہ نہیں دیا گیا کہ ٹک ٹاک کی خرید و فروخت کا معاملہ طے ہونے کے قریب یا نہیں
مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے ٹھکانوں پر
جنوری
متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے ایک ارب کی امداد
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پر لکھا
اپریل
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
🗓️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل
ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچے کی موت
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل سیو دی چلڈرن تنظیم کے مطابق ہر 9 منٹ میں
فروری
بنگلہ دیش کوصیہونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات مہنگے پڑ گئے
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی امن فوجیوں کے ذریعہ صیہونیوں سے جاسوسی کے سازوسامان
فروری
فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا
🗓️ 22 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع
دسمبر
نریندر مودی کی کشمیری رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ، حریت کانفرنس نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا
🗓️ 24 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب
جون