چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف

?️

سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک بڑی تبدیلی کرکے نیا فیچر متعارف کیا ہے، مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر مفت استعمال کرنے والے تمام صارفین چیٹ جی پی ٹی سے انسانی آواز میں سوال کرسکتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی اپنی مصنوعی آواز میں جواب دے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کا نیا ’وائس فیچر‘ یا ’ہیومن وائس فیچر‘ ستمبر میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن ابتدائی طور پر اسے صرف وہ صارفین استعمال کرسکتے تھے جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی کا پلس اور انٹرپرائز ورژن خریدا تھا۔

تاہم اب اس فیچر سے وہ تمام صارفین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کررہے ہیں۔

وائس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے چیٹ جی پی ٹی کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر اسکرین کے نیچے دائیں جانب ہیڈ فون کا آئیکن (آپشن) ملے گا۔

ہیڈ فون کے آئیکن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو آواز کے پانچ آپشن دکھائی دیں گے، جن میں جونیپر، امبر، بریز، کویو اور اسکائی شامل ہیں۔

ان پانچوں کی مختلف آوازیں (مرد اور عورت/بھاری اور دھیمی آواز) ہیں جنہیں آپ کلک کرکے سُن کر کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ اسکائی کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ خاتون کی آواز میں آپ کے سوال کا جواب دے گا جو بالکل انسانی آواز سے ملتی جلتی ہے۔

جب آپ مصنوعی ذہانت پر مبنی وائس اسسٹنٹ سے بات کریں گے تو درمیان میں ایک سفید رنگ کا ایک دائرہ ظاہر ہوگا، اور جب چیٹ جی پی ٹی آپ کے سوال کا جواب دے گا تو یہ دائرہ بادل نما شکل میں تبدیل ہوجائے گا۔

تاہم کچھ صارفین نے شکایت کی کہ وائس فیچر تب بھی کام کرتا ہے جب آپ خاموش ہیں، اس کے لعاوہ ایپ کو بند کرنے کا کوئی واضح طریقہ موجود نہیں ہے۔

اوپن اے آئی اب اپنے فیچرز کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کے لیے تمام صارفین کے لیے فیچرز دستیاب کر رہا ہے تاہم یہ فیچر ابھی تک کمپیوٹر یا براؤزر میں کام نہیں کرے گا، اسے صرف اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اپنے موبائل اسکرین پر استعمال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی 30 نومبر 2022 میں متعارف كروایا گیا تھا، مصنوعی ذہانت كے تحت چلنے والا یہ سسٹم ابتدائی طور پر 2021 سے پہلے والی معلومات ركھتا تھا۔

جس كا مطلب ہے كہ چیٹ جی پی ٹی آپ كو 2021 تك كی معلومات كا جواب دے سكتا تھا، تاہم حال ہی میں اوپن اے آئی نے اعلان كیا تھا كہ صارفین چیٹ بوٹ سے حالات حاضرہ سے متعلق سوالات پوچھ سكتے ہیں، لیكن فی الحال یہ سہولت صرف پریمیم صارفین كے لیے ہی دستیاب ہوگی۔

البتہ اوپن اے آئی كے مطابق یہ سہولت جلد عام صارفین تک بھی پہنچا دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی

مغربی ممالک معاشی فائدے کے لیے اپنی سلامتی قربان نہ کریں:نیٹو

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ

حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ میں داخل

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے چند منٹ قبل خبر

پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا: عظمیٰ بخاری

?️ 16 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز

امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت

سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی

سعودی ولی عہد پر ان کے بھائی کا قاتلانہ حملہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے