چین کا طیارہ صرف 1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچے گا

چین کا طیارہ صرف 1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچے گا

?️

بیجنگ(سچ خبریں)دنیا بھر چین ایک ایسا ملک ہے جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر  روز ترقی کی منزلیں طے کرنے والے چین کا طیارہ صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچ جائے گا۔ اپنے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروں والے راکٹ پر کام کررہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچ جائے گا۔یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز بھی ہوگا۔اسے چینی کمپنی ’اسپیس ٹرانسپورٹیشن‘ نے متعارف کرایا ہے، جس کے مطابق یہ راکٹ نما ہوائی جہاز (یا طیارہ نما راکٹ) مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کرسکے گا۔

اسے ایک بڑے طیارے کے نچلے حصے میں رکھ کر خاصی بلندی تک پہنچایا جائے گا،جہاں یہ اس سے الگ ہوگا اور اپنا راکٹ انجن اسٹارٹ کرکے برق رفتاری سے منزلِ مقصود کی طرف پرواز کرنے لگے گا۔اس طرح یہ 7000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے، اپنے مسافروں کو صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچا دے گا۔

اپے سفر کا بیشتر حصہ یہ خلا میں رہتے ہوئے طے کرے گا، اور اس طرح ضرورت پڑنے پر یہ خلائی سیاحت میں بھی کام آسکے گا۔ مطلوبہ مقام پر پہنچ کر یہ کسی راکٹ کی طرح بالکل عموداً زمین پر اترے گا۔واضح رہے کہ اس وقت خلائی سفر اور خلا میں مختلف ساز و سامان پہنچانا بہت مہنگا سودا ہے۔ یہ اخراجات کم کرنے کیلئے پچھلے کئی عشروں سے مختلف ملکوں میں ’فضائی خلائی جہاز‘ اور دوبارہ استعمال کے قابل خلائی راکٹوں جیسے درجنوں منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم سے آرمی چیف کا تقرر روکنے کیلئے پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے گی

?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم شہباز  شریف کے ہاتھوں

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

عراق کے صوبۂ نینوا میں الحشد الشعبی کی سکیورٹی کاروائی

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی

وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دےدی

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع

سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز

ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور

نیتن یاہو کی حکومت دہشت گرد ہے:صیہونی اخبار

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:معروف صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی کابینہ کے

صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے