چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ

?️

سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے چارج کیے بغیر 50 سال تک چلایا جا سکے گا اور مذکورہ بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسی نیوکلیئر بیٹری متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں پاکستان کے پانچ روپے کے سکے جتنی ہے لیکن مذکورہ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نصف صدی تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے ابھی مذکورہ نیوکلیئر بیٹری کو متعارف کرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

مذکورہ بیٹری تین واٹ کی ہے اور اسے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، یعنی اس ٹیکنالوجی سے اسے بنایا گیا جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے اور کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹریز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا کہ مذکورہ بیٹریز تیار ہونے کے بعد انہیں موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کیا جا سکے گا۔

کمپنی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ مذکورہ بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی اور یہ ہر حوالے سےمحفوظ ہیں۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ بیٹریز کو حقیقی طور پر کب تک استعمال کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مذکورہ بیٹریز 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیلوں میں تقریباً 100 قیدی ہلاک؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 26 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ ایتمار بن گویر

آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے

پہلے ڈرامے کے لیے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے، کاشف محمود

?️ 6 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے

یاسمین راشد کا 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع

?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے

اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہوگئی۔ سلمان اکرم راجہ

?️ 14 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ

ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض

عصر حاضر کے انسانی مصائب میں سب سے بڑا کردار مغربی تہذیب کا ہے:شیخ الازہر

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار سے ملاقات میں شیخ الازہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے