?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2023 میں پاکستان کے اندر سائبر حملوں میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ کمپنی نے سال بھر میں پاکستان پر ہونے والے ایک کروڑ 60 لاکھ سائبر حملوں کو ناکام بنایا۔
کیسپرسکی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نویں سائبر سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیسپرسکی کی ٹیلی میٹری نے 2022 کے مقابلے میں 2023 میں ملک میں مجموعی طور پر سائبر خطرات کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ دکھایا۔
ساتھ ہی بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے 2023 میں پاکستان میں ایک کروڑ 60 لاکھ سائبر حملوں کو روکا گیا۔
کمپنی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں 24.4 صارفین آن لائن خطرات سے متاثر ہیں جب کہ ملک میں بینکنگ میلویئر کے استعمال سے ہونے والے حملوں میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔
کمپنی کے مطابق ایسے حملے آن لائن بینکنگ کا ڈیٹا اور متاثرہ مشینوں سے دیگر حساس معلومات اکٹھا کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں ماہرین نے ٹروجن حملوں میں 35 فیصد اضافے کی بھی اطلاع دی جو خود کو جائز کمپیوٹر پروگرام کے طور پر چھپاتے ہیں لیکن سائبر کریمنلز کے ذریعہ بدنیتی پر مبنی کوڈ چلانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، شکار کے ڈیٹا، فائلوں یا سسٹم کو انکرپٹ کرنے کے لیے تیار کیے گئے رینسم ویئر کے حملوں میں پاکستان میں 24 فیصد اضافہ ہو۔
اس کے علاوہ محققین نے بتایا کیا کہ اسپائی ویئر کے استعمال سے حملوں میں 36 فیصد اضافہ ہوا، ایسے حملے نقصان دہ سافٹ ویئر ہیں جو صارف کے کمپیوٹر میں داخل ہوتے ہیں، ڈیوائس اور صارف سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں، اور تیسرے فریق کو ان کی رضامندی کے بغیر بھیج دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، اقوام متحدہ نے شدید مذمت کردی
?️ 9 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ
مئی
قطر میں نیا امریکی سفیر کون ہے؟
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارت کار ٹِمی ڈیوس کو
اگست
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی
مئی
وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون
جنوری
فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی
اگست
’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں
?️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے
جنوری
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون