?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے گوگل پے اور ایپل پے پیمنٹس کی سہولت متعارف کرا دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’سدا پے‘ کی طرف سے رواں سال کے اوائل میں فری لانسرز کے لیے ایک بزنس اکاﺅنٹ ’سدا بز‘ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی سطح پر ادائیگیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔
’سدا پے‘ کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ جمعہ کے روز ہونے والی ’سدا کانفرنس‘ میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدابز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل پے کے صارفین کی تعداد 55کروڑ ہے جو پے پال کے صارفین سے زیادہ ہے۔ پے پال کے صارفین کی تعداد اس وقت 45کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ایپل پے کے ذریعے ادائیگی کا حجم پے پال کی سے 4گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر 2ارب سے زائد آئی فونز ایپل پے سے منسلک ہیں۔سداپے اس کے علاوہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی دے رہا ہے، جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس طرح سدا پے نے پاکستانی فری لانسرز کو لگ بھگ 70کروڑ سے زائد ڈیوائسز سے منسلک کر دیا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدا پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈن ٹمنسکی کا کہنا تھا کہ ”سدا بز پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ سدا سکول کے ساتھ سدا پے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی معیشت میں ایک منفرد مقام دلانا ہے۔“


مشہور خبریں۔
سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، تحریری حکم جاری
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف
اکتوبر
ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں
ستمبر
یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے
جنوری
کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ
فروری
میں نے اپنے خون سے لکھا، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: زمین پر حالیہ فلسطینی شہید کے خون کی شائع شدہ
ستمبر
وادی تیراہ میں پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں
?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے
جنوری
شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے
جنوری
حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
?️ 30 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی
اپریل