?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں تبدیلی کرتے ہوئے خطرناک ڈائٹ، ادویات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات کے مواد کو فار یو فیڈ میں دکھانا بند کردیا۔
ٹک ٹاک پر مذکورہ تمام موضوعات پر نہ صرف بچے بلکہ بالغ افراد کی فار یو فیڈ پر بھی مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسے مواد کو ریکمنڈ نہیں کرے گا۔
ٹک ٹاک نے گزتشہ ماہ اپریل کو گائیڈ لائنز تبدیل کیے تھے اور بتایا تھا کہ 17 مئی سے نئی گائیڈ لائنز نافذ ہوجائیں گی، جس کے تحت ایسا خطرناک مواد بھی فار یو فیڈ پر نظر نہیں آئے گا، جس پر مختلف خطوں یا ممالک میں تنازعات ہوتے رہے ہیں۔
نئی گائیڈ لائنز کے تحت اب فار یو فیڈ پر مختلف قسم کے چیلنجز کا مواد بھی نظر نہیں آئے گا۔
پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق وزن کم کرنے، امراض قلب میں مددگار ورزش کرنے کے طریقے بھی فار یو فیڈ پر نہیں دکھائی دیں گے اور انہیں ٹک ٹاک ریکمنڈ بھی نہیں کرے گا۔
ٹک ٹاک کے مطابق عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی نہیں دکھائی جائیں گی اور ایسے مواد کو بھی ریکمنڈ نہیں کیا جائے گا، جس میں فیشن کے نام پر صرف انڈر ویئر یا بریزیئر جسم پر موجود ہوں گے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جوا، طاش، شراب نوشی، شگریٹ نوشی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے مواد کو بھی نہیں دکھایا جائے گا۔
اسی طرح 13 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ پر مواد کو انتہائی محدود کرکے صرف بچوں کے لیے موزوں مواد کو دکھایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس کے ہاتھوں گرفتار
اکتوبر
صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے کیس کا فیصلہ ملتوی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی پراسیکیوٹرز نے ٹرمپ کی صدارتی جیت کے باوجود ایک غیر
نومبر
وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
دسمبر
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد
ستمبر
فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ
مئی