ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

?️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہےکہ پلیٹ فارم نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز میں استعمال ہونے والی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ریسرچرز کی تحقیق کے مطابق اسٹینڈ ود فلسطین کے ہیش ٹیگ پر موجود ویڈیوز کو مجموعی طور پر تقریبا 3 ارب کے قریب بار تک دیکھا گیا تھا جب کہ اسٹیںڈ ود اسرائیل کی ویڈیوز کو محض 20 کروڑ بار تک دیکھا گیا تھا۔

اسی طرح امریکا سمیت مسلم ممالک میں فری فلسطین کے ہیش ٹیگ کو زیادہ استعمال کیا جانے لگا اور اس پر بنائی گئی ویڈیوز 70 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

لیکن اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاک نے فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگز کے ٹرینڈز میں شامل ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے بتایا ہے کہ اس نے پلیٹ فارم پر ہیش ٹیگز کے ساتھ ویو کاؤنٹ کے فیچر کو ایک ماہ قبل ہی ختم کردیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے ہیش ٹیگز کی ویڈیوز اور ٹاپکس کے ویو کاؤنٹ ایک ایسے وقت میں ڈیلیٹ کیے ہیں جب کہ پلیٹ فارم پر اسرائیلی مظالم کو چھپانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کی طرح دیگر پلیٹ فارمز پر بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کے مواد کو سینسر کر رہے ہیں، تاہم تمام پلیٹ فارمز دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین اور اسرائیل میں پرتشدد مناظر پر مبنی مواد کو ہذف کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں کشیدگی کس کا کھیل ہے؟

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: روس کے نائب وزیر دفاع نے دنیا کے مختلف خطوں

عرب لیگ کے اجلاس میں مصر،امارات اور سعودی کے وزرائے خارجہ کی غیر حاضری

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز

?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی

شام کے حالات صہیونی حکومت کے حق میں 

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: عبدالکریم خلف، اسٹریٹجک اور سیکورٹی امور کے ماہر، نے زور

جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ

جوڈیشل کمیشن 2 دسمبر کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرے گا

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وفاقی آئینی

ٹرمپ کا نیتن یاہو  کے منصوبے پر مخالفانہ موقف ؛ وجہ ؟

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ

جنگ میں صرف دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔ مولانا طاہر اشرفی

?️ 23 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے