ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے  ٹک ٹاک  نے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب ٹک ٹاک ایپ ہی مقبول ترین ہے، جس نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کے طور پر گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ یہ نومبر 2021 کے اختتام تک دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بن گئی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کر کے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں، اور ’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بنائی گئی ہے، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چینی ویب سائٹ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔

ستمبر 2021 تک یہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بنی، جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انفرادی صارفین سے ہٹ کر عالمی ادارۂ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔

 

 

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان

امریکی خفیہ کاری بے نقاب؛ طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ فورڈ میں لگی آگ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں: امریکی بحریہ کی جانب سے مارچ میں جاری کی گئی ایک

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو کیا کرتا:صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے غزہ جنگ

سی آئی اے کا سابق افسر پر ۴۰ ملین ڈالر مالیت کا سونے چوری کرنے میں الزام میں گرفتار

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:امریکہ میں ایک سابق اعلیٰ سی آئی اے اہلکار کو سرکاری

پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے

52% اسرائیلی نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے ایک سروے کے مطابق

چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا

امریکی کانگریس میں غزہ جنگ کے خلاف متعدد مظاہرین کی گرفتاری

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ کانگریس کی پولیس نے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے