?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال میں پہلی بار پلیٹ فارم کو تبدیل کرتے ہوئے اس میں ٹیکسٹ فیچر کو پیش کردیا۔
ٹک ٹاک کو 2016 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے پلیٹ فارم پر صرف مختصر ویڈیوز کو گانوں اور موسیقی کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
ٹک ٹاک نے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شارٹ ویڈیو فیچرز متعارف کرانے پر مجبور کیا لیکن اب خود ٹک ٹاک انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح ٹیکسٹ فیچر متعارف کرانے پر مجبور ہوگیا۔
ٹک ٹاک نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹ فیچر متعارف کرادیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پلیٹ فارم نے مذکورہ فیچر کو بھی متعدد نئے ٹولز کے ساتھ پیش کیا ہے۔
ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پلیٹ فارم کو تبدیل کرتے ہوئے اس میں ٹیکسٹ فیچرز کا اضافہ کردیا گیا، اب صارفین ٹیکسٹ پوسٹس بھی شیئر کر سکیں گے اور اگر وہ چاہیں تو پوسٹس میں تصویر، ویڈیوز یا پھر اسٹیکرز کا بھی استعمال کریں۔
پلیٹ فارم کے مطابق صارفین پوسٹس میں موسیقی کو بھی شامل کر سکیں گے اور انہیں یہ سہولت بھی میسر ہوگی کہ وہ اپنی پوسٹ کے فونٹ سائز کو بڑا کرنے سمیت ان کا رنگ بھی تبدیل کریں۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا
نئے فیچر کے تحت صارفین ایک ہزار الفاظ پر مبنی پوسٹ کرنے کے اہل ہوں گے اور پوسٹ میں صارفین لوکیشن سمیت دیگر معلومات بھی شامل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کیمرا آپشن میں جانا ہوگا، جسے کلک کرنے کے بعد صارفین کو تین آپشنز نظر آئیں گے، جس میں سے ایک تصویر، دوسرا ویڈیوز اور تیسرا پوسٹس کا آپشن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین
فروری
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ
مارچ
صیہونیوں کی ایران-امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی پالیسی پر اثراندازی کی کوشش
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق دوسرے
اپریل
سابق یورپی قانون ساز: مغرب اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی حمایت کرکے جنگی جرائم میں ملوث ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مک والیس نے آج غزہ
جولائی
پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں طالبانی ہلاک
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نیوز نے اپنے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے
دسمبر
زیلنسکی شکست کے بعد کہاں جائیں گے؟:ریٹائرڈ امریکی فوجی کا جواب
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ ہارنے
اپریل
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست