ٹک ٹاک فحاشی پھیلانے کا سبب، پابندی عائد کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے مطالبے کی قرار داد جمع کروادی۔

ماضی میں بھی مختلف صوبائی اسمبلیوں میں اس طرح کی قرارداد جمع اور پیش ہوتی رہی ہیں جب کہ عدالتیں بھی ٹک ٹاک پر عارضی پابندی لگاتی رہی ہیں۔

ماضی میں بھی فحاشی اور عریانی پھیلانے کے الزامات کے تحت عارضی طور پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاتی رہی ہے جب کہ عدالتوں نے پلیٹ فارم کو سخت حفاظتی انتظامات اٹھانے کی ہدایات بھی کر رکھی ہیں۔

حکومت پاکستان اور عدالتوں کی جانب سے سخت ہدایات کے بعد ٹک ٹاک نے اپنی پالیسیاں تبدیل کرتے ہوئے فحش اور نامناسب ویڈیوز اور مواد کو ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے، تاہم اس باوجود پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر نامناسب مواد دیکھا جاتا رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر نامناسب، فحش اور نابالغ افراد کے لیے خطرناک مواد کی شیئرنگ پر پنجاب اسمبلی کے رکن فرخ جاوید مون نے ایپلی کیشن پر پابندی کی قرارداد جمع کروادی۔

انگریزی اخبار ’دی نیوز‘ کے مطابق جمع کرائی گئی قرارداد میں اسمبلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فحش اور عریاں مواد شیئر کیا جاتا ہے جب کہ ایپلی کیشن کے لائیو چیٹ فیچر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں انتہائی نامناسب گفتگو کرکے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔

قراراداد کے مطابق ٹک ٹاک پر کم عمر بچے اور بچیاں فحش مواد بنانے اور شیئر کرنے میں ملوث ہیں، بچے پیسے کمانے کی خاطر فحش مواد شیئر کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے جو کہ اسلامی معاشرے اور اقدار کے لیے خطرہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فحش اور نامناسب مواد کی ترسیل سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہے ہیں اور خصوصی طور پر نابالغ افراد بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے پنجاب اسمبلی وفاقی حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کرے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین

سعودی عرب کی نظر میں ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل

برطانیہ کا گوگل پر کنٹرول بڑھانے کا فیصلہ، صارفین اور کاروباروں کے تحفظ کیلئے اقدامات زیر غور

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کی مسابقتی اتھارٹی نے گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس

روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران

اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سات کلیدی نکات

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ برقرار رکھنے کیلئے 20 دن کے اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی

بھوک اور پیاس کے ڈراؤنے خواب کے درمیان شہریوں کا مسلسل قتل

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے