?️
سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کوخریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹک ٹاک نہ خریدنے کی بات دو ہفتے قبل جرمن میڈیا ایمپائر ایکسل اسپرنگر کی میزبانی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران کہی تھی۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’میں نے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے بولی نہیں لگائی۔‘
امریکی ارب پتی بزنس مین نے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک ہفتے بعد دیا تھا، جس میں انہوں نے ٹیسلا کے مالک کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیشکش کی تھی۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ اگر میرے پاس ٹک ٹاک ہوتا تو میں کیا کرتا لہذا میں ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر ویڈیو ایپ کو ذاتی طور پر استعمال نہیں کرتے اور ایپ کے فارمیٹ سے بھی واقف نہیں ہیں۔
ٹیسلا کے سی ای او نے ٹوئٹر (موجودہ ایکس) کی خریدنے کے عمل کو غیر معمولی اقدام قرار دیتے ہوئے بتایا ’میں عام طور پر کمپنیاں خریدتا نہیں بلکہ بناتا ہوں۔‘
یاد رہے کہ ٹک ٹاک، جس پر امریکی صارفین کی تعداد تقریباً 17 کروڑ ہے، کو رواں سال 19 جنوری کو قانون کے تحت پابندی کا سامنا کرنے سے قبل ہی چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کے مالکان کی جانب سے آف لائن کردیا گیا تھا۔
قانون میں یہ بات شامل ہے کہ آیا بائٹ ڈانس کمپنی کا مالک اسے قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرے یا پابندی کا سامنا کرے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے قانون کے نفاذ کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب، ایپل اور گوگل نے امریکی قانون کے نفاذ کے بعد سے ٹک ٹاک کو اپنے ایپ اسٹورز پر بحال نہیں کیا۔
امریکی صدر واضح کرچکے ہیں کہ وہ ٹک ٹاک کو خریدنے کے حوالے سے متعدد افراد سے رابطے میں ہیں اور ممکنہ طور پر 30 دن کے اندر مقبول ایپ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیں گے۔
رواں ہفتے صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایک سال کے اندر اندر ایک خودمختار ویلتھ فنڈ قائم کیا جائے گا اور کہا گیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر ٹک ٹاک کو خرید سکتے ہیں۔
اس سے قبل بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کے کسی بھی منصوبے کی تردید کی تھی۔
ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک کو بچانا اپنے پہلے دور اقتدار کے موقف میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جب انہوں نے ایپ پر یہ کہہ کر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ چینی حکومت کے ساتھ امریکیوں کی ذاتی معلومات شیئر کر رہی ہے۔
تاہم، حال ہی میں ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے دل میں ٹک ٹاک کے لیے ایک نرم گوشہ ہے، کیوں کہ اس کی مدد سے وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں نوجوانوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو سکے۔


مشہور خبریں۔
یہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانے کا وقت ہے: کنیسٹ ممبر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: کنیسٹ کی اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک انتہا پسند رکن ایتمار
مئی
تائیوان کا چینی جنگجوؤں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تسلسل میں
ستمبر
امریکی جھوٹے اور فضول مقاصد کے لیے افغانستان میں رہے: عمران خان
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: پاکستانی میڈیا نے عمران خان کے حوالے سے جمعرات کو
فروری
ٹرمپ عربوں کو تعلقات کی بحالی کے جال میں پھنسا رہا ہے؛ عطوان کا انتباہ
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی
اکتوبر
مشی خان کی حکومت پر شدید تنقید
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے موجودہ حکومت
جنوری
جینن کیمپ کا جامع محاصرہ اور شدید لڑائی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی شمالی مغربی
جنوری
صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کابینہ نے اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل کی
جولائی
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ
مارچ