🗓️
کیلی فورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز میں منفرد حیثیت رکھنے والی کمپنی ٹویٹر کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے آئے روز نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ٹویٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے آئی او ایس پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔
اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹویٹر کا اسپس کا تجربہ اس قدر کامیاب رہا کہ چند دنوں میں اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں لاتعداد اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے اسپیس بنانے والوں کو رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔
اب ٹویٹر نے اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ میزبان (ہوسٹ) کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات (ڈسکرپشن) تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ ایران جنگ ہو سکتی ہے؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے اے بی سی نیوز
جنوری
کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے
اکتوبر
حکومت، عمران خان سے منسوب مضمون کے متعلق برطانوی اشاعتی ادارے کو خط لکھے گی
🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ
جنوری
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
🗓️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی
عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن بتادی، مسلم لیگ (ق) کا فیصلے دانشمندی سے کرنے پر زور
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) عوامی سطح پر عمران خان کے
دسمبر
کشمیر اور فلسطین کے لوگ حق خودارادیت سے محروم ہیں: منیر اکرم
🗓️ 21 اکتوبر 2021نیو یارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم
اکتوبر
فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے، قطر کی عوام نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا
🗓️ 16 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ عوام پر
مئی
واٹس ایپ نے بلاک کئے گئے کانٹیکٹ پر میسج بھیجنے کا طریقہ بتادیا
🗓️ 21 فروری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) واٹس ایپ پر بلاک ہونے کے باوجود میسج
فروری