ٹوئٹر کے نئے سی ای او کو تنقید کا سامنا

ٹوئٹر کے نئے سی ای او کو تنقید کا سامنا

🗓️

نیویارک (سچ خبریں ) ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) پہلے ہی روز متنازعہ ہوگئے ہیں اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ان کی ایک پرانی ٹویٹ ہے جو انہوں نے گیارہ سال پہلے کی تھی جب وہ ٹویٹر کے ملازم بھی نہیں تھےاس حوالے سے مختلف طرح کے سولات کئےجا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال کو اپنی ایک پرانی ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پراگ اگروال نے 2010 میں ایک ٹوئٹ کی جب وہ ٹوئٹر کے ملازم بھی نہیں تھے۔

اپنے پرانے ٹوئٹ میں انہوں نے امریکا میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کا مذاق اڑانے والے ایک مزاح نگار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ اگر وہ مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے درمیان فرق نہیں کریں گے تو پھر میں سفید فام لوگوں اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کروں‘‘۔

اس ٹوئٹ کو بنیاد بناکر امریکی ریاست کولوراڈو کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرنے والے کین بک نے سوال اٹھایا ہے کہ صارفین ٹوئٹر کے نئے سی ای او پر کس طرح اعتماد کریں کے وہ سب کے ساتھ یکساں برتاؤ کریں گے؟۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹر مارشا بلیک برن نے بھی پراگ اگروال کی پرانی ٹوئٹ کو بنیاد بنا کر کہا کہ یہ ہیں ٹوئٹر کے نئے سی ای او جو فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر کس قسم کی تقریر کی اجازت ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروال کو کمپنی کا نیا سی ای او منتخب کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب آج ایران سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن

حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ 2 ہزار راکٹ داغے جائیں گے:صیہونی عہدہ دار

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ

یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں

حماس کا غزہ کی حمایت میں عرب اسلامی اتحاد پر زور

🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت

ایرانی حملے کے خوف سے صیہونی وزراء کے درمیان سیٹلائٹ فونز تقسیم

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے

صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید

🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں

اقوام متحدہ کے سات معیار جو اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں

🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے فکری اور

سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران

🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے