🗓️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو بڑھانے کے لیے ماہانہ فیس کے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادیے، جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کا پلان لے سکیں گے۔
اب ایکس کے صارفین ’بیسک‘ پلان کے ساتھ ’اسٹینڈرڈ‘ اور ’پریمیم پلس‘ کا پلان لے سکیں گے اور انہیں پلان کے حساب سے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
ایکس پر سب سے پہلے رواں برس کے آغاز میں ایک ہی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا تھا، جس کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی اور بلیو ٹک کو بھی اسی فیس کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔
تاہم کچھ دن قبل ایکس نے ’بیسک‘ نامی ایک اور سبسکرپشن پلان کو آزمائشی بنیادوں پر نیوزی لینڈ اور فلپائن میں متعارف کرایا تھا لیکن اب پلیٹ فارم نے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادیے۔
ایکس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اب صارفین ’اسٹینڈرڈ‘ یعنی پہلے والے ماہانہ 8 امریکی ڈالر کے منصوبے کے علاوہ ’پریمیم پلس‘ اور ’بیسک‘ پلان بھی خرید سکتے ہیں۔
ایکس کے ’پریمیم پلس‘ کی ماہانہ فیس ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے 16 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر موبائل صارفین کے لیے اس کی فیس میں مزید دو ڈالر کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ سبسکرپشن پلان لینے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ پر کسی طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیکھیں گے اور انہیں ہر ٹوئٹ میں فوقیت دی جائے گی، ان کی پوسٹس کو پھیلایا جائے گا، علاوہ ازیں ان کی جانب سے کمنٹس کے ریپلائی کو بھی زیادہ آویزاں کیا جائے گا۔
اسی طرح پریمیم پلس کا پلان لینے والے صارفین کو متعدد ایسے فیچرز تک رسائی دی جائے گی جو انہیں مواد تیار کرنے اور پوسٹس کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔
ایکس نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اب صارفین ’بیسک‘ سبسکرپشن پلان بھی لے سکیں گے، جس کے تحت انہیں ٹوئٹس کو ایڈٹ کرنے، طویل ٹوئٹ کرنے اور ان کی ٹوئٹس کو عام اکاؤنٹ سے بہتر انداز میں نمایاں کرنے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم انہیں بلیو ٹک نہیں ملے گا۔
اسی طرح ایکس کی جانب سے پرانا اور پہلا سبسکرپشن پلان ’اسٹینڈرڈ‘ بھی موجود رہے گا، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر ادا کرتے ہیں اور انہیں بلیو ٹک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکس کے سب سے مہنگے سبسکرپشن پلان ’پریمیم پلس‘ کی سالانہ فیس 4 ہزار 700 امریکی ڈالر سے زائد ہوگی یعنی ایسے صارفین ایکس کو سالانہ پاکستانی 13 لاکھ روپے سے زائد کی فیس ادا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں
ستمبر
اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات
🗓️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ
جون
ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع
🗓️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل
جولائی
برائنسک کے علاقے میں یوکرین کے جنگجو نے روس پر گولہ باری کی
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: روس کے برائنسک علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے آج
اپریل
صیہونی وٹس ایپ سے کیسے جاسوسی کرتے ہیں؟
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی کمپنی، جو وٹس ایپ سے جاسوسی کرتی ہے،
فروری
وائٹ ہاؤس کے قریب بائیڈن کو تلاش کرنے والی مسلح خاتون گرفتار
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:امریکی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک 66 سالہ خاتون
فروری
صیہونی فوجی ہوائی اڈے پر یو اے ای کے فوجی طیاروں کی لینڈنگ کا راز
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی
مئی
مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں: وزیر اعظم
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر
جنوری