?️
نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے ملازمین سےکہا ہے کہ اگر وہ کمپنی کے کورونا ویکسین قواعد پر عمل نہیں کرتے تو وہ تنخواہ سے محروم ہو جائیں گے اور آخر کار انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔18 جنوری گوگل کی جانب سے آخری تاریخ بتائی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی نے منگل کو بتایا کہ گوگل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے پاس اپنے ویکسینیشن سٹیٹس کو ظاہر کرنے اور اس حوالے دستاویزی ثبوت اپ لوڈ کرنے، یا کسی طبی یا مذہبی بنیادوں پر چھوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا وقت تین دسمبر تک کا تھا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس تاریخ کے بعد وہ ان ملازمین سے رابطہ کرنا شروع کر دے گا جنہوں نے اپنا سٹیٹس اپ لوڈ نہیں کیا تھا یا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور جن کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور نہیں ہوئی تھیں۔
سی این بی سی کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہیں کی، انہیں 30 دنوں کے لیے ’تنخواہ کے ساتھ چھٹی‘ پر رکھا جائے گا۔ اس کے بعد چھ ماہ تک ’بغیر تنخواہ ذاتی چھٹی‘ دی جائے گی اور پھر برطرفی ہوگی۔
جب روئٹرز نے سی این بی سی کی رپورٹ پر گوگل کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو گوگل نے براہ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ’ہم اپنے ملازمین کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور مضبوطی سے اپنی ویکسینیشن پالیسی کے پیچھے کھڑے ہیں۔رواں مہینے کے آغاز میں گوگل نے دفتر سے کام کی بحالی کے منصوبے کو اومی کرون ویریئنٹ کے خوف اور ملازمین کی ویکسین پالیسی کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے مؤخر کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ
جون
یمن کی جانب سے صہیونی بحری محاصرے کے اثرات؛ تل ابیب اسٹریٹجیک بحران کا شکار
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت کے بحری
اپریل
اپنے بچوں کے فون سے ٹِک ٹاک کو ہٹا دیں
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی
جنوری
صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے
نومبر
غزہ کے شیرخوار بچے بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: رپورٹس بتاتی ہیں کہ صہیونیوں نے غزہ کی 142 خواتین
دسمبر
امریکہ کی فوجی مہم جوئی کے نتائج کے بارے میں ایران کی واضح وارننگ
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت کے حوالے سے
فروری
عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے
مارچ
وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں: فردوس اعوان
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس
جولائی