?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100 سیریز کے تین فونز پیش کردیے، کمپنی نے کچھ ہفتے قبل ہی ایکس 100 سیریز کا سستا فون متعارف کرایا تھا۔
اب کمپنی نے ویوو: ایکس 100 ایس، ایکس 100 پرو اور ایکس 100 الٹرا پیش کردیے، جنہیں کیمروں اور فیچرز کے حوالے سے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کے تین بیک کیمروں جب کہ ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور تینوں فونز میں طاقتور بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ دی ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کو 80 سے 100 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ تمام فونز کی اسکرین 76-6 انچ اور اس سے کچھ زیادہ ہے۔
ویوو: ایکس 100 ایس، ایکس 100 پرو اور ایکس 100 الٹرا کو مختلف 8، 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموریز کے ساتھ پیش کیا ہے۔
کمپنی نے ویوو: ایکس 100 ایس کے بیک پر تینوں 50 میگا پکسلز کے کیمرے دیے ہیں جب کہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا ہے۔
اسی طرح ویوو: ایکس 100 پرو میں بھی کمپنی نے بیک پر تینوں 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے ہیں اور فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں کے لینس کو اپگریڈ کرکے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے۔
اسی طرح کمپنی نے ویوو: ایکس 100 الٹرا کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے ہیں، جس میں سے ایک کیمرا 200 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے 50 میگا پکسل کے ہیں۔
ویوو: ایکس 100 الٹرا کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دوسرے سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
کمپنی نے تمام فونز کی قیمتیں ماڈیولز کے حساب سے مختلف رکھی ہیں اور سب سے کم موبائل فون ویوو: ایکس 100 ایس کی 8 جی بی ماڈیول کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کے قریب بھی ہے۔
اسی طرح کمپنی نے ویوو: ایکس 100 الٹرا کے 16 جی بی ماڈیول کی سب سے زیادہ قیمت پاکستانی تین لاکھ روپے رکھی ہے۔
کمپنی کے تینوں فونز کی قیمتیں پاکستانی ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک ہیں جب کہ کمپنی کی جانب سے کچھ ہفتے قبل متعارف کرائے گئے ویوو: ایکس 100 کی قیمتیں بھی 80 ہزار سے 95 ہزار روپے تک تھیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے اخباروں نے
ستمبر
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل
مارچ
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
نیتن یاہو کی بربریت نے ٹرمپ کی آواز بھی نکال دی
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی گرمجوشی اور نسل کشی سفاکیت کی
جولائی
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
کیپسٹی چارجز میں کمی: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں کمی سے
فروری
امریکی عوام نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ غیر ملکی سیاستدان قرار دیا
?️ 22 اگست 2025امریکی عوام نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ غیر ملکی
اگست