ویوو کا انوکھا قدم، کیمرا کٹ کے ساتھ فون متعارف کرا دیا

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار اسمارٹ فون کو کیمرا کٹ کے ساتھ متعارف کرادیا۔

’ویوو نے ’ایکس 300‘ اور ’ایکس 300‘ پرو کو متعارف کراتے ہوئے فونز کے ساتھ کیمرا کٹ بھی دے دی۔

کمپنی نے ’ویوو: ایکس 300‘ کو 31-6 انچ جب کہ ’وویو: ایکس 100 پرو‘ کو 78-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

’ویوو: ایکس 300‘ کو 6040 ایم اے ایچ جب کہ ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کو 6510 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا ہے، دونوں فونز کو 40 واٹ کے فاسٹ اور 90 واٹ کے وائرلیس چارجرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے، اسی طرح دونوں کو ایک ہی آپریٹنگ سسٹم ایںڈرائیڈ 16 کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دوسرے فیچرز بھی ایک جیسے ہی دیے گئے ہیں جب کہ دونوں فونز میں ایک جیسے ہی میگا پکسلز کے کیمرے دیے گئے ہیں لیکن ان کے فیچرز میں فرق رکھا گیا ہے۔

’ویوو: ایکس 300‘ کے بیک پر مین کیمرا 200 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 50 میگا پکسلز کے دیے گئے ہیں، اسی طرح ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کو بھی تین کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس کے فیچرز اور ٹیکنالوجی کو بہتر رکھا گیا ہے۔

دونوں فونز کو 50 میگا پکسل کے بہترین کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے لیکن کمپنی نے ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کے ساتھ کیمرا کٹ بھی دی ہے۔

ویوو نے باقی فونز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے روایتی کیمروں کی طرح فون کے لیے بھی کیمرا کٹ دی ہے، جس میں لینس سمیت دیگر آلات شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کے کیمرا کی سیٹنگ اس طرح کی گئی ہے کہ اگر کوئی کیمرا کٹ کا استعمال نہ بھی کرنا چاہے تو بھی کیمرا کے رزلٹ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

’ویوو: ایکس 300‘ کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار جب کہ ’وویو: ایکس پرو‘ کی ابتدائی قیمت کمپنی نے فونز کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے تک ہے۔

کمپنی نے فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کی جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں پر فائرنگ پر یورپی اور مغربی ممالک کا ردعمل

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کی جانب سے جنین میں غیر ملکی سفارتکاروں

’علی امین گنڈاپور عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں‘ پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک

سوڈان میں خانہ جنگی

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں

تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سی‌جی‌ٹی‌این چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک

غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور

کوئی نہیں جانتا کہ حزب اللہ کا اگلا قدم کیا ہوگا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اتوار کے روز اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ،

عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا  استعفیٰ نامنظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے