?️
نیویارک(سچ خبریں) ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ کی مخالف میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ اس ڈیٹا میں موجود مارک زکربرگ کے فون نمبر کو استعمال کرتے ہوئے کیا اور اس کا ایک اسکرین پوسٹ بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ 50 کروڑ سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا ایک ہیکنگ فورم پر دستیاب ہے۔اس وقت یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی تفصیلات بھی اس ڈیٹا میں شامل ہے۔
یہ ڈیٹا 2019 میں ایک سیکیورٹی خامی کے نتیجے میں ہیکرز کے ہاتھ لگا تھا۔ یہ ممکن ہے کہ فیس بک کے بانی کی جانب سے سگنل کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہو تاکہ وہ مخالف ایپ کو چیک کرسکیں گے۔
مگر یہ بھی امکان ہے کہ مارک زکربرگ کی جانب سے واٹس ایپ کی مخالف ایپ کا استعمال اس کے محفوظ ہونے کی وجہ سے کیا جاتا ہو۔یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ سگنل کے ڈیٹا کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی، فیچرز اور دیگر پہلوؤں کو ڈیزائن کیا گیا۔
ڈیو والکر نے یہ بھی بتایا کہ مارک زکربرگ کا مبینہ اکاؤنٹ 5 اپریل سے بند ہے۔انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ مارک زکربرگ بظاہر ٹیلیگرام پر نہیں، تاہم اس میسجنگ ایپ میں صارف کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہاں فون نمبر سے صارف کو تلاش نہ کیا جاسکے۔
سگنل کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ‘واٹس ایپ کے ٹرمز آف سروس قبول کرنے کی 15 مئی کی ڈیڈلائن قریب آگی ہے، تو مارک زکربرگ مثال قائم کرنے میں سبقت لے گئے ہیں’۔اس ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا اطلاق پہلے فروری میں ہونا تھا مگر صارفین کے شدید ردعمل کے بعد اسے 15 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے
?️ 1 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
دسمبر
محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا
?️ 15 جنوری 2022مری (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے
جنوری
عالمی برادری صیہونیوں کے دہشت گردانہ جرائم کو روکے: شام
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے درپے حملوں کی مذمت
اپریل
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نےکہا کہ
اکتوبر
صوبوں میں انتخابات: 4 ممبرز نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا، باقی بینچ ازخود نوٹس سنتا رہے گا، چیف جسٹس
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات
فروری
شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہو رہا ہے: دمشق
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے السریا چینل کو
مئی
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر