?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ صارفین اپنے ہی نمبر کے اکاؤنٹ سے اپنے نمبر پر میسیج کر سکتے ہیں ،واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جو پیغام رسانی، انٹرنیٹ کالنگ کے لیے اسی موبائل ایپ کو ترجیح دیتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے بھی صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، ان میں سے کچھ سہولیات تو ایسی ہیں جب کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ہے۔آج ہم آپ کو واٹس ایپ کی ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جس سے بہت کم ہی صارفین واقف ہیں یا اُس کو استعمال کرتے ہیں۔یہ سہولت کیا ہے؟ ویسے تو آپ اس بات سے واقف ہوں گے کہ واٹس ایپ پر تحریری، تصویری یا صوتی پیغام بھیجنے کے لیے کسی نمبر کا انتخاب کرنا ضروری ہوتا ہے۔
عام طور پر واٹس ایپ پر پہلی باراکاؤنٹ بنانے والے صارفین طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن کو چیک کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ کو آزمائشی پیغام کسی اور کے نمبر پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ یہ اپنے نمبر پر خود بھی بھیج سکتے ہیں۔
یہ بات پڑھ کر آپ حیران ہوں گے کہ ایک ہی نمبر کے اکاؤنٹ سے اپنے نمبر پر میسج کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔پہلا یہ کہ آپ اپنے نمبر کو موبائل میں Save کریں اور پھر اُسے سرچ کر کے پیغام بھیجیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل میں انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور وہاں ایڈریس بار میں “wa.me//92XXXXXXXXXx ٹائپ کریں، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے ملک کے فون کوڈ کے ساتھ موبائل نمبر درج کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ
جنوری
فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اسحٰق ڈار
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
مارچ
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حقائق بیان نہیں کیے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران
جون
صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی
مئی
اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت
اپریل
سویڈن کے سفیر نے لبنان کیوں چھوڑ ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بنانی ویب سائٹ Lebanon Debate نے اعلان کیا ہے کہ بیروت
جولائی