?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے موبائل پر چند مخصوص ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی ہوں گے تو ان کے اکاؤنٹ معطل کر دیے جائیں گے۔ بیان میں جن ایپس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں۔
ادارے کے مطابق اگر آپ کو ایپ کے اندر پیغام ملے جس میں لکھا ہو کہ آپ پر”عارضی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے” تو اس کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ کا کوئی ایسا ورژن استعمال کر رہے ہیں، جو آفیشل نہیں ہے اور واٹس ایپ اسے سپورٹ نہیں کرتا۔
اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہوگا اور صارف کو انتباہ دیا جائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ ختم بھی ہو سکتا ہے اور انہیں اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔خبردار کرنے کے باوجود اگر آپ عارضی پابندی کے باوجود آفیشل ایپ پر منتقل نہیں ہوتے تو آپ کا اکاؤنٹ مستقلاً بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ البتہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں آپ کی ایپ معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی۔
بیان میں جن ایپس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں، لیکن ان جیسی کوئی بھی ایپ جو اصل واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگی، اس کی موجودگی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان ورژنز کا استعمال کمپنی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک الگ اعلان میں ایک بہت بڑی سہولت بھی دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد لوگ پہلی بار اپنے فون کا استعمال کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ کا صارف کے فون سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ اس کی ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس کو بھی ڈیوائس سے کنیکٹ ہونا پڑتا ہے لیکن نیا فیچر صارفین کے لیے تب بھی پیغامات بھیجنے یا وصول کرنا ممکن بناتا ہے جب ان کے فون کی بیٹری ختم ہو چکی ہو۔
فی الحال یہ زبردست فیچر چند صارفین کے لیے تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور ٹیم اسے بہتر بنانے اور مزید خصوصیات کا اضافہ کرنے کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نیشنل
جون
”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری
?️ 3 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی
دسمبر
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق
اپریل
شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے
اگست
چوہدری پرویز الہیٰ وفاقی اور پنجاب حکومت بچانے کے لیے سرگرم
?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی
مارچ
ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور
نومبر