واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر

واٹس ایپ کا اہم  فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ صارفین  واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو مخفی رکھ سکتے ہیں ،اس کا ایک آسان طریقہ خود واٹس ایپ کی طرف سے ہی اپنے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، اس فیچر میں آپ اپنے واٹس ایپ کو فنگر پرنٹ یا فیس لاک لگا سکتے ہیں تاکہ اگر آپ کا فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں جاتا بھی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہوگا۔

اس کے بعد آپ کو وہاں فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا، یہاں سے اسے آن کر دیں اور اپنا فنگر پرنٹ کنفرم کر دیں، اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔

آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، یہاں آخر میں آپ کو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا، اس میں جا کر آپ ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس کا انحصار آپ کے آئی فون ماڈل پر بھی ہوگا، آپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر اس فیچر کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں

مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن

فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے

طالبان کو ماسکو کا مشورہ

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو کی خارجہ پالیسی

لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف

جنوبی لبنان میں زمینی حملے کے آغاز سے اسرائیلی فوج کو ہونے والا نقصان

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے آپریشن روم نے ایک بیان جاری

اسرائیل کا وقت پورا ہو چکا ہے

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس سمیت

واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے