واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین آسانی سے پروفائل پکچر تبدیل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق میسیجنگ ایپلی کیشن پر پروفائل تصویر کے نئے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے دی گئی۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو آپشن فراہم کیا جائے گا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنی نئی پروفائل پکچر فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی براؤز کر سکتے ہیں۔

فیچر کے تحت صارفین کو اپنا واٹس ا یپ اکاؤنٹ پہلے میٹا اکاؤنٹ سینٹر میں شامل کرنا پڑے گا، اکاؤنٹ یکجا ہونے کے بعد صارف آسانی سے فیس بک یا انسٹاگرام پروفائل پکچر کو واٹس ایپ پر بھی لگا سکے گا۔

اس وقت واٹس ایپ کی پروفائل پکچر تبدیل کرنے کے لیے کیمرے کے استعمال سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنی تصویر اور اوتار کا آپشن بھی فراہم کیا جاتا ہے جب کہ صارفین گیلری سے بھی پکچر لے سکتے ہیں۔

تاہم نئے فیچر کے تحت صارفین کو یہ آپشن بھی فراہم کیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو واٹس ایپ کی پروفائل پکچر انسٹاگرام یا فیس بک پروفائل سے بھی لنک کر سکتے ہیں۔

مذکورہ فیچر پہلے ہی فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود ہے اور صارفین کی جانب سے ایک پلیٹ فارم پر پروفائل پکچر تبدیل کیے جانے سے دوسرے پلیٹ فارم پر بھی تصویر تبدیل ہوجاتی ہے۔

نئے فیچر کا مقصد ان صارفین کو آسانی فراہم کرنا ہے جو بار بار اپنی پروفائل تصاویر تبدیل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت: زمان پارک توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

?️ 2 مئی 2023لاہور :(سچی خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک توڑ

مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے:حماس

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ

فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک

عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

صیہونیوں کےہاتھوں صرف ایک سال میں 1226 فلسطینی بچوں کی شہادت اور گرفتاری

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: عالمی تحریک برائے دفاع فلسطین برانچ کے مطابق صرف 2021

ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام

غزہ میں سردی سے بچوں کی اموات کھلا جرم ہے: حماس

?️ 18 دسمبر 2025 غزہ میں سردی سے بچوں کی اموات کھلا جرم ہے: حماس

صہیونی فوج کو ایک بے مثال بحران کا سامنا

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اپنے ایک مضمون میں صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے