واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا اسٹیٹس میں میوزک لگانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے جو کہ میسیجنگ ایپلی کیشن کے صارفین کو بہت پسند آئے گا۔

خبریں ہیں کہ واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا، جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو اسٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔

صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کرکے اسے اسٹوری میں شامل کر سکیں گے۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

لاہور: تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پھر آغاز

?️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس گزشتہ تین دنوں سے شہر کے مختلف

 ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے:   پیوٹن

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ

یمن کی سعودی نواز حکومت میں تبدیلی؛نئے وزیرِاعظم مقرر

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل نے عدن

ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ

صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور

نبی کریمﷺ کی سیرت اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے: وزیراعظم

?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے

یمن  نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج، جو ایک دہائی سے جنگ اور پابندیوں

عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار

?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے