?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایپ پر اشتہارات دکھائے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
گزشتہ ماہ جون میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کے تحت واٹس ایپ چینلز کو مونیٹائز بھی کیا جائے گا، یعنی اب واٹس ایپ پر بھی فیس بک اور یوٹیوب کی طرح پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اب واٹس ایپ پر اشتہارات دکھانے کی آزمائش شروع کردی گئی، اس ضمن میں واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اسٹیٹس ایڈ‘ اور ’پروموٹڈ چینلز‘ صارفین کے ’اپڈیٹس‘ ٹیب میں دکھائے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق کہ ان فیچرز کا مقصد کاروباروں اور عوامی چینلز کو بہتر رسائی دینا ہے جبکہ صارفین کی نجی معلومات اور پرائیویسی بدستور مکمل طور پر محفوظ رہے گی۔
فیچر کے تحت واٹس ا یپ اسٹیٹس کے درمیان اب صارفین کو اسپانسرڈ اشتہارات نظر آئیں گے جو عام اسٹیٹس کی طرز پر دکھائے جائیں گے، تاہم انہیں واضح طور پر اسپانسرڈ کے طور پر نشان زد کیا جائے گا۔
یہ اشتہارات آسانی سے سوائپ کر کے اگنور کیے جا سکیں گے اور اگر کوئی اشتہار بار بار یا پریشان کن لگے تو صارف اسے بلاک بھی کر سکتا ہے تاکہ آئندہ وہ اشتہار نہ دکھائی دے۔
ساتھ ہی واٹس ا یپ اب چینل ڈائریکٹری میں ’پروموٹڈ چینلز‘ بھی دکھائے گا تاکہ نئے یا موجودہ پبلک چینلز زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔
یہ چینلز سرچ کے دوران نمایاں انداز میں دکھائے جائیں گے اور ان پر ’پروموٹڈ‘ کا لیبل بھی نمایاں ہوگا، یہ فیچر کریئیٹرز، تنظیموں اور برانڈز کو تیزی سے فالوورز حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
مذکورہ اشتہاری فیچر اس وقت محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم آئندہ مہینوں میں یہ سروس مزید صارفین تک مرحلہ وار پہنچائی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
مزاحمت کو مزید متحد اورمضبوط ہونے کی ضرورت
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد
دسمبر
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر، 10 منٹ میں 4 بل منظور
?️ 24 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سوا گھنٹے کی
جنوری
گوتریش نے کیمیائی ہتھیاروں تک آسان رسائی کے بارے میں خبردار کیا ہے
?️ 30 نومبر 2025 گوتریش نے کیمیائی ہتھیاروں تک آسان رسائی کے بارے میں خبردار
نومبر
صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم
جولائی
نیتن یاہو عالمی عدالت پر غصہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ہیگ کی عدالت میں اس حکومت کے
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے
فروری
مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسم ادا کرنے کے حکم کی منسوخی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی مرکزی عدالت نے
مئی
سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت
اکتوبر