?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے پیش کرے گا، جس پر کام جاری ہے، پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے پر کام شروع کردیا صارف اگر چاہیے گا تو اُس کا لاسٹ سین کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف سیکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز متعارف کرائے مگر اب واٹس ایپ نے ایک پرانے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے پیش کرے گا، جس پر کام جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ نے آخری بار آن لائن ہونے کے آپشن کو بہتر کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ابتدا میں تین پرائیویسی سیٹنگز ’لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور اباؤٹ‘ متعارف کرائی گئیں تھیں۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ ایوری ون‘ ، ’مائی کانٹیکٹ‘ ، ’نو باڈی‘ شامل کیے ہیں۔مستقبل میں صارف اگر چاہیے گا تو اُس کا لاسٹ سین کوئی نہیں دیکھ سکے گا یا پھر وہ جس کو اجازت دے گا، وہ ہی دوست دیکھ سکے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
ایران کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوج کو مضبوط کرؤ؛صیہونی تجزیہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم
جون
جیل میں نظر بند حریت رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی ہے:محمود ساغر
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و
نومبر
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ
بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک مصری ماہر نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی
جون
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی
ستمبر
غزہ میں ناکامی کی وجہ سے صہیونیوں کا پاگل پن
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جون
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول
جنوری