واٹس ایپ نے سرگرمی بتانے کا نیا طریقہ پیش کردیا

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب وہ اپنی موجودہ سرگرمی مختصر نوٹس کی صورت میں دوسروں تک پہنچا سکیں گے، یہ نوٹس 24 گھنٹے تک چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئے گا اور اس کی پرائیویسی بھی صارف خود طے کرسکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا نام ”ایکٹیویٹی نوٹس“ ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی موجودہ سرگرمی یا حالت کے بارے میں مختصر اپ ڈیٹ شیئر کرسکتے ہیں۔

ایکٹیویٹی نوٹس دراصل ایک چھوٹا سا نوٹ ہوتا ہے جو پروفائل پر لکھا جاتا ہے، صارف اس میں ایسے جملے لکھ سکتا ہے جیسے آفس میں ہوں، مصروف ہوں، سفر پر ہوں یا موڈ بہت اچھا ہے۔

یہ نوٹ صارف کی تصویر کے قریب اور چیٹ لسٹ کے اوپر ایک چھوٹے بلبلے کی شکل میں نظر آئے گا، بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام کے نوٹس دکھائی دیتے ہیں۔

واٹس ایپ پر یہ نوٹس 24 گھنٹے تک دکھائی دے گا، جس کے بعد یہ خودبخود غائب ہوجائے گا، اگر صارف چاہے تو اس نوٹ کی سیٹنگ تبدیل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

واٹس ایپ نے اس فیچر میں پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا ہے، صارف یہ طے کرسکتا ہے کہ اس کا ایکٹیویٹی نوٹ سب کے لیے نظر آئے، صرف منتخب لوگوں کو دکھائی دے یا کچھ لوگوں سے چھپا دیا جائے۔

اگر کوئی شخص صارف کا نوٹ دیکھے اور اس پر بات کرنا چاہے تو وہ اسی نوٹ پر ٹیپ کرکے براہ راست میسج بھیج سکتا ہے، جس سے بات چیت شروع کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج کے نوجوان لمبے پیغامات کے بجائے مختصر اور ہلکی اپ ڈیٹس شیئر کرنا پسند کرتے ہیں، اسی لیے واٹس ایپ چاہتا ہے کہ لوگ زیادہ جڑے رہیں لیکن ایپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح پیچیدہ بھی نہ بنے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے درمیان رابطے کو مزید قدرتی اور دوستانہ بنا سکتا ہے۔

یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر میں صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، کچھ صارفین کو دستیاب ہوچکا ہے، جب کہ باقی صارفین کو بھی جلد فراہم کردیا جائے گا، یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں ورژنز میں شامل کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے گفتگو

?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے

نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،

چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا

?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا

امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری

میٹا کا سوچ کو الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور

’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض

?️ 3 اگست 2025اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض امریکہ کے خصوصی

پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا گیا۔

?️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں جاری پنجابہر گزرتے دن کے ساتھ گمبھیر شکل اختیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے