نیٹ فلیکس نے صارفین کے لئے گیمنگ سروس کا آغاز کر دیا

نیٹ فلیکس نے صارفین کے لئے گیمنگ سروس کا آغاز کر دیا

?️

کیلیفورنیا (سچ خبریں) دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرتے ہوئے گیمنگ سروس کا بھی آغاز کردیا۔ یہ گیمز فوری طور پر ان افراد کو دستیاب ہوگی جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہوں گے گیمز کھیلنے کے لیے نیٹ فلیکس ایپ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے 5 موبائل گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے جو اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہیں اور آنے والے مہینوں میں آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گی۔ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گیمز فوری طور پر ان افراد کو دستیاب ہوگی جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہوں گے۔ ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یعنی گیمز کھیلنے کے لیے نیٹ فلیکس ایپ سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ گیمز مین ایپ کے ہوم پیج میں دستیاب ہوں گی مگر ابتدائی طور پر انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی مگر بتدریج طریقہ کار تبدیل ہوگا۔کچھ گیمز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جبکہ دیگر کو کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی مگر کسی بھی گیم میں اشتہارات، ان ایپ خریداری یا اضافی فیس جیسی شرائط نہیں ہوں گی۔

اولین 5 گیمز موبائل پر کھیلنے کے ہی ہیں جن میں اسٹرینجر تھنگز 1984، اسٹرینجر تھنگز 3 : دی گیم، شوٹنگ ہوپس، ٹیٹر اپ اور کارڈ بلاسٹ شامل ہیں۔گیمز کو متعارف کرانا نیٹ فلیکس کی جانب سے ویڈیو گیمز کو اپنے سبسکرائپشن سروس کا حصہ بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

نیٹ فلیکس نے جولائی میں گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کے لیے موجودہ سروس میں اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔گیمنگ میں قدم جمانے کی وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلیکس کو اب دیگر اسٹریمنگ سروسز سے مقابلے کا سامنا ہےبالخصوص روایتی ٹی وی اور فلمی کمپنیوں سے ہٹ کر، جیسے فورٹ نائٹ اور یوٹیوب وغیرہ۔

گیمنگ انڈسٹری موجودہ عہد میں اہمیت اختیار کرچکی ہے اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھنے سے گیمز کمپنیوں کی قدر بھی 2020 میں 178 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔نیٹ فلیکس کے ساتھ ساتھ ایمازون کی جانب سے بھی گیمنگ کے شعبے میں قدم جمائے جارہے ہیں جبکہ گوگل نے اسٹیڈیا گیم اسٹریمنگ سروس کو کچھ عرصے قبل متعارف کرایا، ایپل کی جانب سے بھی ایپل آرکیڈ کے نام سے گیمنگ سروس کو پیش کیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ فلسطینیوں کی غصب کردہ رقم کو فوری طور پر واپس کرے، امریکی کانگریس کے 150 ارکان کا حکومت سے اہم مطالبہ

?️ 29 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)   امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے امریکی حکومت سے

لاہور: عمران خان عدالت میں پیش، 3 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع

?️ 4 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان

امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام

عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

?️ 16 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں اربوں

بھارتی پولیس کے ہاتھوں متعدد حریت رہنما گرفتار

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار

ٹرمپ کے قتل پر مقتدیٰ صدر کا ردعمل

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما مقتدا صدر نے X سوشل نیٹ ورک

گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ 

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم

جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی؛ سیول اور واشنگٹن نے 20 جنگجوؤں کو اڑایا

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   جبکہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے دھمکی آمیز پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے