?️
سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ نے تیسرے انسان کے دماغ میں اپنی ڈیوائس نصب کردی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ایلون مسک نے لاس وگاس میں ہونے ایونٹ کےدوران اپنی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب کرنے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ہی سال میں نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب کردی گئی اور اب تک تینوں انسان ڈیوائس کی مدد سے بہتر طریقے سے روز مرہ کے کام سر انجام دے رہے ہیں۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نئے سال میں مزید 30 انسانوں کے دماغوں میں نیورا لنک کی ڈیوائس نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کمپنی مذکورہ ڈیوائس کے آلات اور ٹیکنالوجی کو مزید اپگریڈ کرنے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ ڈیوائس نصب ہونے کے کئی سال تک آلات کام کرتے رہیں۔
انہوں نے تیسرے مریض کی حالت سمیت اس کی مزید معلومات فراہم نہیں کی۔
اس سے قبل اگست 2023 میں انہوں نے بتایا تھا کہ نیورا لنک کی ڈیوائس دوسرے انسان کے دماغ میں نصب کردی گئی۔
’نیورالنک‘ نے پہلی بار جنوری 2024 میں انسانی دماغ میں چپ نصب کی تھی، جو کہ فالج سمیت دیگر معذوریوں کے شکار افراد کو ڈیجیٹل ڈیوائسز سے منسلک کرنے سمیت انہیں چہل قدمی میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مذکورہ چپ کو اعصابی بیماریوں اور کمزوریوں میں مبتلا ایسے مریضوں کے دماغوں میں نصب کیا جائےگا جو کہ فالج کے مریضوں کی طرح ہاتھ اور پاؤں چلانے سے قاصر ہوتے ہیں اور مذکورہ چپ نہ صرف انہیں عام انسان کی طرح ہاتھ اور پاؤں کو متحرک کرنے میں مدد فراہم کرے گی بلکہ کئی ایسے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے کام ازخود انسان کے سوچنے سے بھی کرے گی، جس کے لیے انسان کو اپنے ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
مثال کے طور پر انسان صرف سوچے گا کہ کمپیوٹر کا ماؤس یا ایرو کا نشان فلاں جگہ پر جائے تو انسان سے منسلک کمپیوٹر سے کنیکٹڈ ماؤس از خود کام کرنے لگے گا، اسے ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم
?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسرائیل کا مزید وجود نہیں رہ سکتا: روسی سیاستدان
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:یوکرین سے غزہ تک مجازی ملاقات؛ نئے عالمی نظام کا ظہور
فروری
نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی
ستمبر
امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے
اگست
اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر
فروری
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھرپ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فوجی ساز وسامان
مارچ
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون